تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 77 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 77

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مارچ 1974ء راہ میں وہ اعمال بجالاتا ہے، جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا پیارا سے حاصل ہوتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی حفاظت اسے ملتی اور فرشتوں کی فوجیں آسمان سے نازل ہوتیں اور اس کا ہاتھ بٹائیں اور کامیابی کی منزل مقصود تک پہنچا دیتی ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کے حضور متضرعانہ جھک کر یہ درخواست کرتے رہنا چاہیے کہ ہم کمزور ہیں۔ہم کمزور ہی اے ہمارے رب ! لیکن ہم نے تیرے دامن کو پکڑا ہے اور تیرے اندر کوئی کمزوری نہیں۔اس لئے جب ہم تیری پناہ میں آگئے تو ہمیں ڈرکس بات کا ؟ سوائے اس ڈر کے کہ کہیں اپنی کسی غفلت اور کوتاہی اور کمزوری اور بے ایمانی کے نتیجہ میں تو ہمیں جھٹک کر پرے پھینک دے اور تیری حفاظت ہمارے شامل حال نہ رہے۔جب تک اللہ تعالیٰ کی حفاظت انسان کے ساتھ ہے، جب تک اسے اس کی نصرت ملتی رہتی ہے، جب تک اللہ تعالیٰ کے پیار کا سایہ اس کے سر پر ہوتا ہے ، جب تک اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس کی مدد کے لئے آسمانوں سے اترتے رہتے ہیں، اس وقت تک مومن، جو خدا کی طرف خود کو منسوب کرتا اور اس کے حضور قربانیاں پیش کرنے والا ہے، صبر اور استقلال کے ساتھ اس مقصد کی طرف ( جو خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے، جس کے متعلق کہا گیا ہے، ان وعد الله حق ) حرکت کرتا ہے۔اور آخر کامیاب ہوتا ہے۔اور اس دنیا میں بھی وہ پاتا ہے، جو خدا سے دور رہنے والے کبھی پا نہیں سکتے اور عقبی میں بھی وہ اس کو ملے گا ، جس تک خود مومن کا بھی تخیل اس دنیا میں نہیں پہنچ سکتا۔کہا گیا، وہاں وہ ہوگا، جو نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا۔ان لذتوں کا تو ذکر ہی کیا۔کیونکہ ہمارے ادراک سے وہ باہر ہیں اور ہماری عقل وہاں تک پہنچ نہیں سکتی۔لیکن اس دنیا میں جو جنت اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں کے لئے پیدا کی اور جسے صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دنیا میں حاصل کیا، یہ جنت آج پھر ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے اور آسمان کے سارے دروازے ہمارے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ہمت کر کے عزم کے ساتھ ، اپنے پورے ایمان اور اخلاص اور قربانی اور ایثار کے ساتھ ہم نے ان دروازوں کی طرف بڑھنا ہے اور ان میں داخل ہو کر اس زندگی میں بھی اللہ تعالیٰ کی جنت کو حاصل کر لینا ہے، انشاء اللہ تعالیٰ۔اس لئے بے وقوف ہے، وہ مخالف خواہ وہ سیاسی اقتدار رکھتا ہو، دنیا وی وجاہت رکھتا ہو یا مادی اموال رکھتا ہو، جو یہ سمجھتا ہو کہ چونکہ اسے الہی وعدوں پر یقین نہیں، اس لئے وہ جماعت احمدیہ کو بھی الہی وعدوں سے پرے ہٹانے میں کامیاب ہو جائے گا۔یہ تو ہو نہیں سکتا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ہی رحمت 77