تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 909
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء حضور نے فرمایا:۔” مجھے پتہ چلا ہے کہ امریکہ میں بعض بعض جگہ زمین صرف دس روپے ایکٹر مل رہی ہے۔اگر ایسی جگہوں کی طرف توجہ کی جائے تو بہت فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ایسی جگہ پختہ سڑک سے تھیں، چالیس میل دور بھی ملے تو کوئی حرج نہیں۔یہ عید گاہ کا منصوبہ بڑا کامیاب ہوگا۔انشاء اللہ۔حضور نے فرمایا کہ ( مطبوعه روزنامه الفضل 19 جنوری 1982ء) تحریک جدید نے امسال بہت سے ممالک میں نے مشن ہاؤسز کھولے ہیں۔اس سال کے دوران 34 نئی مساجد ، چھ ممالک میں تحریک جدید کے ماتحت تعمیر ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ بڑی کثرت سے لٹریچر شائع ہوا ہے، جن میں فولڈرز بھی شامل ہیں۔حضور نے فرمایا کہ دو بعض جگہ صد سالہ جوبلی منصو بہ اور تحریک جدید مل کر کام کرتے ہیں۔حضور نے تحریک جدید کے ماتحت کام کرنے والے ہسپتالوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ” بڑی تعداد میں ہسپتال افریقہ کے ممالک میں کھل گئے ہیں۔ہر ہسپتال خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا زندہ نشان ہے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور جماعت احمدیہ کی صداقت کی بین دلیل ہے“۔حضور نے فرمایا کہ ”ہمارے ہسپتال اتنی شہرت کے حامل ہیں کہ دوسرے ممالک کے بڑے بڑے امیر لوگ ہمارے ہسپتال آئے اور صحت یاب ہو کر گئے۔جن بیماروں کو یورپ کے ڈاکٹروں نے لا علاج قرار دیا تھا، ان کو ہمارے ہسپتالوں کی وساطت سے شفا مل گئی۔اس وقت مغربی افریقہ میں جماعت احمدیہ کے ہیں ہسپتال قائم ہیں۔اور ان ملکوں کے عوام اور حکومتوں پر اتنا اثر ہے ان کا کہ وہاں کی حکومتیں ہمارے پیچھے پڑا کر ہم سے نئے ہسپتال اور سکول بھی کھلوا رہی ہیں“۔حضور نے فرمایا:۔”ساری دنیا کے دل خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں جیتنے کے لئے ایک انقلاب عظیم دلوں میں بپا ہونا شروع ہو گیا۔اس کے کچھ نتائج آج آگئے ہیں، کچھ کل آئیں گے، کچھ پرسوں“۔909