تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 908
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم چھاپے گئے۔اور یہ 28 ہزار کی تعداد میں نیم مہدی صاحب نے اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے، چھپوائے ، انہوں نے ڈاک خانہ والوں سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے ایک طریق بتایا، جس سے بہت ہی کم خرچے میں ہزاروں فولڈرز اس قوم کے گھروں میں پہنچ گئے۔اور اس کا اتنا اثر ہوا کہ اس علاقے میں شور پڑ گیا۔اخباروں نے پادریوں پر بڑی سخت تنقید کی اور لکھا کہ انہیں کیا ہو گیا ہے کہ وہ کچھ نہیں کرتے“۔حضور نے فرمایا کہ ” اس سکیم کے تحت کئی لاکھ فولڈرز مختلف ممالک کی زبانوں میں چھپوائے گئے ہیں۔اور تقسیم کر دیئے ہیں۔اس کا ایک مقصد یہ ہے کہ یورپ کے ممالک میں گرمیوں میں لاکھوں سیاح دوسرے ملکوں سے آتے ہیں۔اب مثلاً جاپان کا ایک سیاح سوئٹزر لینڈ میں آتا ہے تو اس کو اس ملک میں اس کی اپنی زبان یعنی جاپانی میں کوئی احمدی ایک فولڈر پکڑا دیتا ہے۔پھر وہی سیاح جرمن جاتا ہے یا اور ملکوں میں جاتا ہے تو ہر ملک میں اس کی اپنی زبان میں اس کے ہاتھوں میں ایک فولڈر دیا جاتا ہے تو اس پر بڑا اثر ہوتا ہے کہ یہ کتنی منظم جماعت ہے۔اور اس طرح جماعت احمدیہ کی طرف عالمی رجحان میں نمایاں اضافہ ہونے کی توقع ہے“۔حضور نے فرمایا:۔ہمارا تجربہ ہے کہ 200 لوگوں کو چھوڑ کر سب ان فولڈروں کو پڑھتے ہیں۔اور دس سے پندرہ فیصد لوگ اسے محفوظ بھی رکھتے ہیں۔اس طرح سے ہماری کوشش یہ ہے کہ مثلاً جو جاپانی جرمنوں کی بد عادات سیکھنے جرمنی آیا ہے، وہاں پر ہم اسے اسلام سکھا دیں۔حضور نے فرمایا کہ عید گاہ ہماری ایک اہم انسٹی ٹیوشن ہے۔اس کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ مختلف ممالک کے اہم شہروں میں عید گاہوں کے قیام سے بہت فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔چنانچہ کینیڈا اور امریکہ کی جماعتوں نے اس طرف توجہ دینی شروع کی ہے۔چنانچہ امریکہ میں سینٹ لوئیس (St Louis) شہر سے قریباً پچاس میل دور جنوب مغرب کی طرف جماعت احمدیہ نے 116 ایکٹر زمین بطور عید گاہ خرید لی ہے“۔حضور نے فرمایا کہ ” میں نے جماعت کو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ آج جو زمین ستی پانچ ہزار ڈالر میں مل رہی ہے، وہ کل پانچ لاکھ ڈالر میں بھی نہیں ملے گی۔اس لئے جگہ تلاش کرو اور اس منصوبے پر توجہ دو۔908