تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 906 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 906

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اللہ تعالیٰ تمہیں سب کچھ دینے کو تیار ہے، تم لینے کے لئے کیوں تیار نہیں ہو؟“ حضور نے اہل افریقہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ درجن قوموں کو یقین تھا کہ دنیا میں ان سے کوئی پیار کرنے والا نہیں، ان کو خدا نے یہ باور کرا دیا ، خدا تم سے پیار کرتا ہے۔حضور نے فرمایا کہ ”میرے سامنے جو افریقی بچہ آجاتا تھا، میں اسے لپٹا لیتا تھا، صاف ستھرے بچے ہوتے ہیں یہ، کوئی گند نہیں ہوتا ان میں ، ان کا جسم دھلا ہوا سینہ دھلا ہوا“۔حضور نے فرمایا کہ جسے پانچ سات سال ہوئے ہیں، احمدیت قبول کئے ہوئے ، اس نے تفسیر القرآن انگریزی کی کئی کئی جلد میں پڑھی ہوئی ہیں۔اور وہ رات کے گیارہ گیارہ بجے فون کر کے مبلغ سے پوچھتے ہیں اور مبلغوں کو بجا طور پر تنگ کرتے ہیں کہ ہمیں قرآنی علوم سکھاؤ ؟ ان کے دل میں خدا تعالی کا پیار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور دین اسلام کا لگاؤ ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ احمدیت قبول کر کے وہ اس دنیا میں ہی جنت میں آگئے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ آئندہ تاریخ دان ان لذتوں کو بیان کریں گے، جو احمد بیت کو قبول کر کے ان کو حاصل ہوئیں“۔حضور رحمہ اللہ نے احباب جماعت کے درمیان ملاپ کے ذرائع بڑھنے کے ذکر میں فرمایا:۔اس مقصد کے لئے میں نے کئی ذرائع بتائے تھے۔ان میں قلمی دوستی اور ٹیلیکس کا ذریعہ ہے۔جن ملکوں میں قانون اجازت دے، امیچور ریڈیو کا قیام ہے۔حضور نے فرمایا:۔66 ایسے ذرائع اختیار کرنا ضروری ہے، جن سے ہم جلد جواب response دینے کے قابل ہوسکیں تا کہ دنیا میں جو شخص ہم سے اپنی روحانی تشنگی دور کرنے کے لئے مددمانگے، ہم اسے فورآمد دے سکیں۔حضور نے فرمایا:۔یورپ میں جب میں نے ایک پریس کانفرنس میں قرآنی تعلیمات کا ذکر کیا تو اتنی پر اثر تعلیم کو سن کر ایک صحافی کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔اور اس نے کہا کہ اتنی اچھی اور اتنی حسین تعلیم لے کر آپ اتنی دیر بعد ہمارے پاس آئے ہیں۔906