تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 907 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 907

تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم حضور نے یورپ کی تیز رفتاری کا ذکرتے ہوئے فرمایا کہ اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء ایک بڑی شاہراہ Highway پر ایک حادثہ ہو گیا اور حادثے کے پانچ منٹ بعد ایک امدادی ہیلی کاپٹر وہاں لینڈ کر رہا تھا“۔حضور نے اسلامی تاریخ کا ایک واقعہ بھی اسی تسلسل میں بیان فرمایا کہ ایک عورت کی آواز پر اسلامی حکومت نے محمد بن قاسم کو سندھ بھیج دیا۔حضور رحمہ اللہ نے ذکر فرمایا کہ ساری دنیا یہ پتہ لگنا چاہیے کہ ہم کن حالات سے گزر رہے ہیں۔یہ ساری سکیمیں بار بار سامنے آنی چاہئیں۔مختلف ممالک میں قانون کی وقتیں آج نہیں تو کل ختم ہو جائیں گی۔اور قانون اپنے شہریوں کو اجازت دے دے گا، جس سے ہم فائدہ اٹھا سکیں گئے۔حضور نے فرمایا:۔”جب ہم کہتے ہیں کہ دنیا کو ایک خاندان بنانا ہے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ سب سے رابطہ قائم کریں۔اور اگر ہم دنیا سے کٹے رہے اور روابط ، دوستیاں اور تعلقات استوار نہ کئے تو یہ بات ہمارے لئے گناہ بن جائے گی۔حضور نے فرمایا:۔اس کام کے لئے ویڈیوفلم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔اگر چہ ابھی بالکل نا تجربہ کار ہاتھوں میں ہے مگر پھر بھی ان کا بڑا اثر ہے“۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔بڑی ضروری چیز فولڈر ہیں۔پچھلے دورے کے دوران اللہ تعالیٰ نے جو دو، تین نئی باتیں سمجھائیں، ان میں ایک فولڈر چھاپنے کی سکیم ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ مختصر طور پر پہلا تعارف ہم نے اپنے دین کا کروانا ہے۔صرف دو ورقہ ، بالکل سادہ الفاظ ہیں۔اس میں مثلاً یہ بتانا ہے کہ ہمارا دین امن کا مذہب ہے، بے لوث خدمت کا مذہب ہے۔یعنی بالکل ابتدائی تعارف کروانا ہے“۔حضور نے فرمایا:۔اس کا بڑا اثر ہوا ہے۔پچھلے سال یہ سیکم دی تھی ، اس پر عمل کرتے ہوئے سوئٹزر لینڈ کے مشن نے رومانوش زبان میں جو سوئٹزر لینڈ کے پہاڑوں پر رہنے والے گوجروں کی زبان ہے، اس میں فولڈر 907