تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 905
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم حضور نے فرمایا:۔اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء اللہ تعالیٰ نے مجھے عزم بھی دیا ہے، ہمت بھی دی ہے۔اور میرا عزم ہے کہ جلد سے جلد یہ کام ہو جائے“۔حضور نے فرمایا:۔قرآن کریم بڑی عظیم کتاب ہے۔احباب جماعت کو چاہئے کہ اپنے قرآنی علم میں ہر آن اضافہ کرتے چلے جائیں۔اور جتنا ممکن ہو سکے ،علوم قرآنی سے استفادہ کرتے رہیں“۔حضور نے صد سالہ جوبلی منصوبے کے دیگر ثمرات طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔” ناروے میں مشن ہاؤس بن گیا ہے۔بہت بڑی عمارت ہے، ہماری ضروریات کو پورا کرنے والی ہے۔اس کے علاوہ انگلستان میں پانچ جگہ شاید اب تو چھ جگہ نئی عمارتیں دینی مقاصد پورے کرنے ، درس قرآن دینے ، قرآن سیکھنے کے لئے خرید لی گئیں ہیں۔حضور نے فرمایا:۔اس اللہ سے سب کچھ حاصل کرو، جس نے ہمیں اتنا کچھ دے دیا ہے۔وہی تم سب کو دے گا اور بہت دے گا۔حضور نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ (مطبوعہ روزنامہ الفضل 18 جنوری 1982ء) ہمار ا ملاپ باہمی زیادہ ہونا چاہئے۔بیرون پاکستان سے جو وفود آتے ہیں، آپ ان سے ملتے ہیں۔وہ بڑے اچھے، بڑے پیارے اور پنجابی محاورہ کی روح سے بڑے ”بی بے لوگ ہیں۔وہ سوکھی ٹہنیاں نہیں ہیں ، وہ ہمارے دین کی ہری بھری پتیاں ہیں۔حضور نے احباب جماعت سے اپنے ملاپ کی مثال بیان فرماتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ افریقہ (1980ء) کا ذکر فرمایا اور فرمایا کہ ایک روز دن ڈھلے دو، تین سوا حباب ملنے آگئے۔حضور نے فرمایا کہ ” جب میں ان سے ملا تو میں نے ان سے کہا کہ میں اتنا تھکا ہوا ہوں کہ تقریر نہیں کر سکتا۔تم اپنی کچی خوا ہیں سناؤ۔اس پر گھنٹہ، پون گھنٹہ تک افریقی احباب اپنی کچی خوا ہیں سناتے رہے۔اس سے اندازہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ بے شمار فضل اپنی اس جماعت پر کر رہا ہے۔905