تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 904 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 904

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم حضور نے فرمایا کہ اس مقصد کے لئے انگریزی اور دوسری زبانوں میں لٹریچر کی اشاعت کا منصوبہ تیز کیا جارہا ہے۔سید میر داؤ د احمد صاحب مرحوم کی کتاب ”مرزا غلام احمد قادیانی کا انگریزی ترجمہ ESSENCE OF ISLALM کے نام سے دوحصوں میں شائع ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ فلاسفی آف دی ٹیچنگ آف اسلام شائع ہوگئی ہے۔حضور نے فرمایا کہ فرانسیسی بولنے والے علاقوں میں اب احمدیت کا نفوذ بڑھ رہا ہے۔ان علاقوں میں فرانسیسی زبان میں جماعتی لٹریچر کی بڑی مانگ ہے۔چنانچہ جوبلی منصوبہ کے تحت اس سلسلہ میں جو پہلی چیز شائع ہوئی ہے، وہ حضرت مصلح موعود کے دیباچہ تفسیر القرآن کا فرانسیسی ترجمہ ہے۔اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا نہایت اعلیٰ بیان اور دوسرے مذاہب کا اسلام سے نہایت مدلل طور پر موازنہ کر کے اسلام کے لازوال فضائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ فرانسیسی زبان بولنے والے افریقی ممالک میں ٹو گولینڈ، چڈ، نچر وغیرہ ممالک میں احمدیت کا والے میں تو ، چھر وغیرہ میں کا پیغام پہنچ گیا ہے۔اور ایک ملک میں تو بغیر کوئی مبلغ بھیجے مشن بھی بن گیا ہے“۔حضور نے جو بلی منصوبہ کے تحت شائع ہونے والی کتب میں سے ترجمہ قرآن کریم انگریزی کے تفسیری نوٹس کی اشاعت کا بھی ذکر فر مایا۔حضور نے فرمایا:۔اس کی سات ہزار کا پیاں لندن سے چھپ گئیں ہیں۔اور انگلستان اور امریکہ میں بعض اچھے اشاعتی اداروں سے جماعت کا رابطہ اور تعارف بھی ہو گیا ہے۔حضور نے فرمایا:۔تاہم کمپیوٹرز سے کام کرنے والا ایک پریس نایجیریا میں ہماری جماعت کے پاس ہے۔حضور نے فرمایا کہ ”میرے دل میں بڑی تڑپ ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے زندگی اور صحت دے اور میں دنیا کی تین اہم زبانوں، فرانسیسی ، روسی اور چینی زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ کروا کے تفسیری نوٹس سمیت ان ممالک میں پہنچادوں۔اس سے انشاء اللہ تعالیٰ دنیا کی نوے فیصد آبادی ایسی ہوگی، جس کے ہاتھ میں اس کو سمجھ آنے والی زبان میں قرآن شریف پکڑا دیا جائے گا“۔904