تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 903 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 903

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء حضور نے جو بلی فنڈ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس میں آپ لوگوں کے علاوہ بیرونی ممالک کے احمدیوں کے بھی وعدے بہت تھے۔آمد بھی بہت ہو چکی ہے۔اور اس سے جو نتیجہ نکلا ہے، وہ یہ ہے کہ سویڈن کے شہر گوشن برگ میں 12ایکڑ زمین کے ایک حصہ پر مسجد بن گئی ہے۔باقی حصہ بھی انشاء اللہ کام آئے گا۔ایک مرکز قائم ہو گیا ہے۔جہاں پر خدا کے فضل سے کئی سو غیر پاکستانی بھی آتے رہتے ہیں۔1978ء میں لندن میں کسر صلیب کا نفرنس منعقد ہوئی، جس کی آواز (اگر ان سب اخبارات کی اشاعت کا مجموعہ نکالا جائے ، جن میں اس کی خبریں شائع ہوئیں تو اس کے مطابق 14 کڑور سے زائد افراد تک پہنچی۔اور یہ اخبارات ساری دنیا کے ممالک کے تھے۔اس کے علاوہ سری نگر میں ایک وسیع اور خوبصورت مسجد اور مشن ہاؤس اس فنڈ سے بن گیا“۔حضور نے فرمایا کہ سری نگر میں ضرورت تھی مگر قادیان میں پیسے نہ تھے۔چنانچہ اس فنڈ کو استعمال کیا گیا“۔حضور نے فرمایا:۔” یہاں بہت سیاح آتے ہیں اور جماعت احمدیہ کی کوششوں کے نتیجہ میں ابھی یہ تو نہیں مانتے کہ یہاں پر مسیح کی قبر ہے مگر اتنا ضرور ہے کہ بہت سے لوگ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ شاید یہ قبر مسیح ہو۔حضور رحمہ اللہ نے صد سالہ جوبلی فنڈ کی مطبوعات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا تک (حضرت اقدس۔ناقل ) کی مطبوعات کا پہنچانا، بہت ضروری ہے۔جتنے اعتراض آج کی مہذب دنیا کرتی ہے، ان سب کا جواب ( حضرت اقدس۔ناقل ) کے لٹریچر میں موجود ہے۔بعض باتیں واضح ہیں، بعض اشاروں میں ہیں۔بعض عبارتیں دلوں کی دھڑکن تیز کر دیتی ہیں اور بعض کو پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں“۔حضور نے فرمایا کہ جب یہ علم کلام مغربی ممالک کے لوگوں کے سامنے رکھا جاتا ہے تو ان کو یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک گند میں پھنسے ہوئے ہیں، جس سے نکلنا انہیں مشکل ہے۔حضور نے فرمایا:۔میں نے اپنے دوروں کے دوران ان لوگوں کو یہ کہا ہے کہ اگر تم نہیں تو تمہاری نسلوں کو اسلام ضرور متاثر کرے گا۔جب تم مسائل کے انبار میں پھنس جاؤ گے تو وہ وقت اسلام کا ہوگا“۔903