تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 889 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 889

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود 130 نومبرا 198ء میری مانو اور خدا کے دامن سے چمٹ جاؤ اور اسے بالکل نہ چھوڑو وو خطبہ جمعہ فرمودہ 13 نومبر 1981ء میں دو، تین دفعہ بتا چکا ہوں، کیلگری میں چھوٹی سی جماعت پیدا ہوئی۔چھ سات سال پہلے کی بات ہے۔انہوں نے لکھا کہ ایک یہاں چھوٹا سا مکان، کوٹھی نما، فلیٹ نہیں ، ( میرا خیال ہے بمشکل ایک کنال رقبہ ہو گا، شاید ایک کنال زمین میں بھی نہ ہو۔لیکن ہے کوٹھی نما) وہ ہل رہا ہے۔کم و بیش ستر ہزار کینیڈین ڈالر کا۔کچھ رقم ہمارے پاس ہے، کچھ جماعت دے دے تو ہم یہ خرید لیں۔بچوں کی تربیت نہیں ہوتی، اگر مرکز نہ ہو۔اور نمازیں اکٹھی نہیں ہوسکتیں۔اور بہت سارے کام جو جماعت نے کرنے ہوتے ہیں، مشورے کرنے ہوتے ہیں، تربیتی لیکچر کرنے ہوتے ہیں، وہ نہیں ہو سکتے۔اور ہماری ضرورت کے لیے پوری ہے، یہ جگہ۔خیر دعاؤں کے ساتھ ان کو اجازت دے دی۔اور کچھ پتا نہیں تھا، نہ مجھے، نہ کسی اور کو کہ اللہ تعالیٰ نے عظیم انعام کرنے کی تدبیر اور منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے خرید لیا۔پچھلے سال جب میں گیا ہوں، کیلگری، پہلی دفعہ تو وہ مسجد بھی دیکھی ، مشن ہاؤس دیکھا۔ظہر اور عصر کی نمازیں بھی وہاں پڑھیں۔چھوٹی سی ایک جگہ تھی۔مجھے کہنے لگے کہ یہ ہے ریزیڈنشل ایریا ( Residential Area ) ، آپ دعا کریں، اگر یہ کمرشل ایریا بن جائے تو اس کی ایک دن میں قیمت بڑھتی ہے۔وہ بھی دعا کر رہے تھے، میں نے بھی دعا کی۔اللہ تعالیٰ نے جماعت کی دعاؤں کو سنا اور کمرشل ایریا بن گیا۔چند ہفتے ہوئے ، مجھے خط ملا، ان کا کہ کیلگری سے سات آٹھ کلو میٹر دور ایک جگہ مل رہی ہے۔چالیس ایکٹر زمین ایک کنال کے مقابلے میں۔یعنی چالیس کو آٹھ کے ساتھ ضرب دیں تو 320 ہو گئے ناں۔اس نسبت سے اللہ تعالیٰ کا فضل۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہاں جو مکان ہے، وہ اتنا بڑا ہے کہ آپ اگر آئیں پھر اور ضرور آئیں تو سارا قافلہ آپ کا اور ہم لوگ بھی وہاں سما سکتے ہیں۔اور قیمت اس کی ہے، تین لاکھ اور پچاس ہزار ( ڈالر )۔اور قیمت کی ہمیں اس وقت کوئی مشکل نہیں۔کیونکہ جو مکان ہم نے کم و بیش ستر ہزار کینیڈین ڈالر کا خریدا تھا، اس کی آفر ( Offer) ہے، چار لاکھ، میں ہزار۔یعنی پورے ستر ہزار کے فرق کے ساتھ۔تو میں نے سوچا اور دل میں کہا، یہ تو خدا نے عجیب شان کا اظہار کیا۔مجھے تو ایسے لگا کہ خدا نے کہا، یہ پکڑو، اپنے پیسے 889