تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 890 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 890

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1981ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ا را دارد و امکان ان کو ان کا ہو رہاہوں اس میں ایک دھیلا تبارا میں میرے نسلوں نے سب رقم ادا کی ہے۔اس طرح فضل کرنے والا ہے، ہمارا خدا۔” جب تک آپ انتہائی قربانی دے کر خدا تعالی کے انتہائی پیار کو حاصل نہیں کر لیتے ، اس وقت تک آپ اس قابل بھی نہیں ہوتے کہ وہ قربانیاں اس کے حضور پیش کریں، جوکل، جو پرسوں، جو آنے والا سال، اس سے اگلا آنے والا سال آپ سے مطالبہ کرے گا۔اس واسطے میری مانو، خدا کے لیے میری مانو اور اس کے دامن سے چمٹ جاؤ اور اسے بالکل نہ چھوڑو۔اور کامل تو کل، اس پہ کرو۔وہ کبھی ایسے آدمی سے بے وفائی نہیں کرے گا۔بے وفا انسان ہی بن جاتا ہے، خدا بے وفائی نہیں کرتا۔اس نے اعلان کیا ہے، قرآن کریم میں کہ جو میں عہد کرتا ہوں، اسے پورا کرتا ہوں۔اور وہ طاقت رکھتا ہے، پورا کرنے کی۔یہ نہیں کہ بوڑھا ہونے کا خطرہ، کمزور ہونے کا خطرہ، دشمن سے مغلوب ہو جانے کا خطرہ ہو۔اس کی تمام طاقتیں اپنی پوری قوت کے ساتھ اور پورے نور کے ساتھ اور پورے حسن کے ساتھ ہمیشہ قائم رہیں اور قائم رہیں گی۔( مطبوع روزنامه الفضل 11 اپریل 1982ء) 890