تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 850
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیڈا تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم آنکھیں حاصل کرنا، جو محض خدا کے ساتھ دیکھتی ہوں اور ایسے کان حاصل کرنا، جو محض اس کے ساتھ سنتے ہوں اور ایسا دل پیدا کرنا، جو سراسر اس کی طرف جھکا ہوا ہو اور ایسی زبان حاصل کرنا ، جو اس کے بلائے بولتی ہو۔پھر فرماتے ہیں:۔لیکچر لا ہور صفحہ 14 ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 160) کوئی انسان کبھی اس شریف لقب اہل اسلام سے حقیقی طور پر ملقب نہیں ہوسکتا، جب تک کہ وہ اپنا سارا وجود معہ اس کی تمام قوتوں اور خواہشوں اور ارادوں کے حوالہ بخدا نہ کر دیوے۔اور اپنی انانیت سے معہ اس کے جمیع لوازم کے ہاتھ اٹھا کر اسی کی راہ میں نہ لگ جاوے۔پس حقیقی طور پر اسی وقت کسی کو مسلمان کہا جائے گا، جب اس کی غافلانہ زندگی پر ایک سخت انقلاب وارد ہو کر اس کے نفس امارہ کا نقش ہستی معہ اس کے تمام جذبات کے یک دفعہ مٹ جائے۔اور پھر اس موت کے بعد محسن اللہ ہونے کے نئی زندگی اس میں پیدا ہو جائے اور وہ ایسی پاک زندگی ہو، جو اس میں بجز طاعت خلق اور ہمدردی مخلوق کے اور کچھ بھی نہ ہو۔خالق کی طاعت اس طرح سے کہ اس کی عزت و جلال اور یگانگت ظاہر کرنے کے لئے بے عزتی اور ذلت قبول کرنے کے لئے مستعد ہو اور اس کی وحدانیت کا نام زندہ کرنے کے لئے ہزاروں موتوں کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو اور اس کی فرماں برداری میں ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ کو بخوشی خاطر کاٹ سکے اور اس کے احکام کی عظمت کا پیار اور اس کی رضا جوئی کی پیاس گناہ سے ایسی نفرت دلا دے کہ گویا وہ کھا جانے والی ایک آگ ہے یا ہلاک کرنے والی ایک زہر ہے یا بھسم کر دینے والی ایک بجلی ہے، جس سے اپنی تمام قوتوں کے ساتھ بھاگنا چاہئے۔غرض اس کی مرضی ماننے کے لئے اپنے نفس کی سب مرضیات چھوڑ دے اور اس کے پیوند کے لئے جان کا زخموں سے مجروح ہونا قبول کرلے اور اس کے تعلق کا ثبوت دینے کے لئے سب نفسانی تعلقات توڑ دے۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 61)۔۔۔۔بیدارشادات ہمیں توجہ دلاتے ہیں کہ ہم ہر وقت اپنے نفسوں کا محاسبہ کرتے رہیں اور دیکھیں کہ ہم کس حد تک ان پر عمل کر رہے ہیں؟ 850