تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 851 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 851

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا کیا ہم خدا تعالیٰ کی عزت قائم کرنے کے لئے ذلت اور بے عزتی قبول کرنے کے لئے آمادہ ہیں؟ کیا ہم اس کی وحدانیت کے قیام کے لئے موت قبول کرنے کو تیار ہیں؟ کیا ہم خدا کی مرضی کے سامنے اپنی مرضی سے دستبردار ہوتے ہیں؟ کیا ہم اس کی فرماں برداری کرنے کے لئے پوری طرح مستعد ہیں؟ کیا ہم ان تمام احکام پر عمل کرتے ہیں، جو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے صادر فرمائے ہیں؟ یہ تمام امورا ایسے ہیں، جن کے بارے میں ہمیشہ ہمیں سوچتے رہنا چاہیے۔ہمیں دیکھنا چاہئے کہ ہم اپنی زندگیوں میں اسلام کو عملی طور پر جاری کر رہے ہیں یا نہیں؟ اپنے ہر فعل اور ہر کام سے پہلے ہمیں جائزہ لینا چاہئے کہ کیا ہمارا یہ اقدام اسلام کی تعلیم کے مطابق ہے یا نہیں؟ اسلام کا ایک بنیادی محکم ، جس کی طرف سے آج کے مسلمان بہت لا پرواہی برت رہے ہیں، پردہ کا حکم ہے۔ماحول کو بداثرات سے بچانے ، انسان کو فسق و فجور سے محفوظ رکھنے نسل انسانی کو پھسلنے اور ٹھو کر کھانے سے بچانے اور عورت کی عزت کو قائم رکھنے کے لئے اسلام نے یہ حکم دیا ہے کہ عورت اور مرد دونوں کو آزاد نظر اندازی اور اپنی زیتوں کے دکھانے سے روکا جائے۔اسی لئے مرد اور عورت کے آزادانہ خلا ملا کو نا پسند کیا گیا ہے۔کیونکہ اسی میں مرد اور عورت دونوں کی بھلائی ہے۔اور ہر ایک پرہیز گار، جو اپنے دل کو پاک رکھنا چاہتا ہے، اسے چاہئے کہ وہ غض بصر کی عادت ڈالے اور حیوانوں کی طرح بے محابا نظر ڈالنے سے اپنے آپ کو بچائے۔یہ وہ پردے کی تعلیم ہے، جس پر عمل کرنے کی اسلام ہر مسلمان مرد اور عورت سے توقع رکھتا ہے۔اور یہی وہ تعلیم ہے، جس پر عمل کر کے ہم اپنی طبعی حالت کو ایک پاکیزہ خلق، جو اسلام کی اصطلاح میں احصان اور عفت کہلاتا ہے، سے تبدیل کر سکتے ہیں۔خدا کرے کہ آپ جو اپنے تئیں (حضرت اقدس) کے جاں شاروں میں شمار کرتے ہیں اور دعوئی کرتے ہیں کہ آپ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے اور۔۔۔۔کا پیغام دنیا میں پھیلانے کے لئے ہر قسم کی قربانی کرنے والے بنیں۔اس پیغام پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے والے بنیں۔کیونکہ اسلام زبانی دعوؤں سے نہیں پھیل سکتا۔دنیا کو مسلمان بنانے کے لئے اور غیر اقوام کو سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اسلام کی حسین تعلیمات اور اس کے خوبصورت احکام پر خود عمل کریں اور 851