تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 849 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 849

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پچیم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا ہر احمدی اپنے مقام کو پہچانے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا منعقدہ 27، 28 جون 1981ء حضور رحمہ اللہ کا مندرجہ ذیل پیغام ڈاک کی خرابی کی وجہ سے بروقت نہ پہنچ سکا۔چنانچہ عید الفطر کے موقع پر مورخہ یکم اگست 1981ء کو پڑھ کر سنایا گیا۔عزیزان! بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت ہائے کینیڈا 28, 27 جون کو ٹورنٹو میں اپنا سالانہ جلسہ منعقد کر رہی ہیں۔میں اس جلسے کی کامیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ اس جلسہ اور اس میں شامل ہونے احباب کو بہت برکات سے نوازے۔آمین آپ نے اس موقع پر مجھ سے پیغام بھجوانے کی خواہش کی ہے۔ہر احمدی کے لئے میرا پیغام یہی ہے کہ وہ اپنے مقام کو پہچانے اور جو ذمہ داریاں اس پر حضرت اقدس ) کا جاں شار غلام ہونے کی حیثیت میں عائد ہوتی ہیں، ان کو پورا کرنے کی مقدور بھر کوشش کرے۔ان ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اور (دین) کی حقیقت بیان فرماتے ہوئے حضرت اقدس ) بیان فرماتے ہیں:۔اسلام کی حقیقت یہ ہے کہ اپنی گردن خدا کے آگے قربانی کے بکرے کی طرح رکھ دینا اور اپنے تمام ارادوں سے کھوئے جانا اور خدا کے ارادہ اور رضا میں محو ہو جانا اور خدا میں گم ہو کر ایک موت اپنے پر وارد کر لینا۔اور اس کی محبت ذاتی سے پورا رنگ حاصل کر کے محض محبت کے جوش سے اس کی اطاعت کرنا، نہ کسی اور بناء پر اور ایسی 849