تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 845 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 845

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جون 1981ء "" جماعت احمدیہ کی زندگی کی ایک بنیادی حقیقت خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جون 1981ء۔۔۔۔۔جہاں تک ہماری زندگیوں کا سوال ہے، احمدیوں کی ، جس مقصد کے لئے مہدی علیہ السلام آئے ، جس مقصد کے لئے یہ جماعت جو ہے ، وہ قائم کی گئی، جس مقصد کے لئے ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل اور رحم سے اپنی محبت پیدا کی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق پیدا کیا ، وہ مقصد یہ تھا کہ قرآن کریم کے نور اور اس کے حسن کو، اس کے پیار کو، اس کی خیر خواہی کو اور بنی نوع انسان کے لئے محبت کو اور ہمدردی کو اور اس کے مفہوم میں جو قوت احسان ہے، اس کے ذریعہ سے ساری دنیا کے دل خدا اور اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کرنے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔تم کمزور ہو، تم بے مایہ ہو، تم دھتکارے ہوئے ہو دنیا کے۔ساری دنیا تمہارے خلاف اکٹھی ہوگئی ہے لیکن تم خدا تعالیٰ کی دوانگلیوں میں ایک ذرہ ناچیز ہو۔اور خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ تمہارے ذریعہ سے میں ساری دنیا میں اسلام کو غالب کروں گا۔تلوار کے ساتھ نہیں، پیار اور محبت کے ساتھ۔اور ساری دنیا کے دل تمہارے ذریعہ سے محمدصلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کے لئے کھینچے جائیں گے اور نوع انسانی امت واحدہ بن جائے گی۔پورا یقین رکھو ، خدا تعالیٰ کے اعلان پر۔خدا تعالیٰ صادق الوعد ہے۔یہ نہیں کہ وہ وعدہ کرے اور جھٹلا دے۔اور اب تقریبا نوے سال گزر چکے ہیں، ہماری زندگی کے، اتنی عمر نوے سال ہم زبان کی ایذاء وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوْعِ (البقرة: 156) جو ہے، وہ حالات دیکھتے چلے آرہے ہیں۔وہ اکیلا تھا جس نے کہا، مجھے خدا نے کہا ہے، وہ اسلام کو ساری دنیا میں پھیلائے گا۔وہ ایک سے ایک کروڑ سے بھی آگے نکل گیا۔اس لئے کہ کامل بھروسہ اس نے کیا تھا۔اس کو خدا نے کہا تھا:۔وكفى بالله وكيلاً 845