تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 846
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 12 جون 1981ء اس نے کہا تھا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم اليس الله بکاف عبده ایک بندے کے لئے خدا کافی ہے اور کسی چیز کی ضرورت نہیں۔یہ ایک بنیادی حقیقت ہے، ہاں جماعت احمدیہ کی زندگی کی۔اسے مت بھولیں۔اپنے بچوں کو بھی یاد کراتے رہیں۔جب تک یہ حقیقت جماعت احمدیہ کو یا درہے گی اور ان کے اعمال میں سے اور ان کے افعال میں سے اور ان کے اقوال میں سے اتنا باہر نکلے گی ، جتنا ایک بھاری چشمے میں سے چشمے کے منہ سے ٹھنڈا اور صحت مند اور سکون پہنچانے والا بڑا ہی لذیذ پانی نکل کے باہر آتا ہے۔تو اللہ پر توکل کرو۔جب تک تم خدا پر بھروسہ کرتے رہو گے، خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ کھڑا ہوا تمہاری مدد کرتا رہے گا۔اور کسی سے دشمنی نہیں کرنی کسی کو دکھ نہیں پہنچانا کسی کو گالی نہیں دینی کسی کے لئے برا سوچنا بھی نہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔(غیر مطبوعہ، ٹرانسکر پشن از آڈیو کیسٹ) 846