تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 844
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 1981ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم جومیری ذمہ داریاں ہیں، میں آپ کی خاطر خدا تعالیٰ کی لعنت اپنے سر پر نہیں لینے کے لئے تیار۔میں تو خدا تعالیٰ کے فضلوں کو لینے کے لئے یہاں بیٹھا ہوں، مسند خلافت پر۔اور ہر قربانی بشاشت سے، میں تو قربانی سمجھتا ہی نہیں، میری تو خدا تعالیٰ نے طبیعت بچپن سے ایسی بنائی ہے کہ 1947ء میں جب مسجد مبارک کی چھت کے اوپر ہم ہوتے تھے، ہمارے سروں کے اوپر سکھوں وغیرہ کی گولیاں گزرا کرتیں، شوں کر کے، اس وقت بھی ہم ہنس رہے ہوتے تھے، ان گولیوں کی چھاؤں میں۔کبھی پرواہ ہی نہیں کی ، ڈر ہی کوئی نہیں مجھے۔مجھے یہ بھی نہیں پتا، ڈر کہتے کسے ہیں؟ لیکن مجھے یہ پتا ہے کہ خشیت کسے کہتے ہیں؟ خدا کی خشیت جو ہے، وہ کسے کہتے ہیں؟ اور مجھے یہ پتا ہے کہ جس کے دل میں خدا تعالیٰ کی خشیت نہیں، وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔یہ ساری دنیا اور اس کی طاقتیں اور تم لوگ جو ہو، جہاں تک میرا تعلق ہے، ایک مرے ہوئے کیڑے کی حیثیت بھی نہیں رکھتے۔جہاں تک میری ذمہ داری ہے، میں تمہیں ساتویں آسمان پر دیکھنا چاہتا ہوں۔یہ دو چیزوں کا فرق سمجھ لو اور اپنی ذمہ داریوں کو نبا ھو۔اللہ تعالی آر سب کو اس کی توفیق عطا کرے۔آمین۔(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ ) 844