تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 812 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 812

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 جنوری 1981ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم لئے کہ یہ بھی ایک وقت میں کالونیل پاور (Colonial Power) بنے ، اپنی زبان دنیا کے بعض حصوں میں انہوں نے رائج کی۔ہالینڈ کی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ بھی ہے ، بعض دوسری کتب بھی ہیں۔فرانسیسی میں ابھی تک نہ قرآن کریم کا ترجمہ تھا، نہ کوئی اور لٹریچر تھا۔چھوٹے چھوٹے رسالے بہت سارے شائع ہوتے رہتے ہیں، ضرورت کے مطابق ، لیکن پہلی دفعہ Introduction To The Study of Holy Quran (دیباچہ تفسیر القرآن، جو حضرت مصلح موعود کا لکھا ہوا ہے۔یہ بذات خود ایک مستقل کتاب کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔کیونکہ اس میں دو مضمون لمبے اور تفصیلی ہیں۔ایک تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور دوسرے اسلام اور عیسائیت کا موازنہ۔اس کے علاوہ اور مضامین بھی ہیں۔یہ بھی کوئی تین سو ہمیں، چالیس صفحے کی ہے۔یہ بھی چھپ چکی ،صد سالہ جو بلی کے انتظام کے ماتحت۔ہمیں اس کی اس لئے خاص طور پر ضرورت پڑی کہ ایک تو ساری دنیا میں اسلامی تعلیم پھیلانے کے لئے فرانسیسی کو بھی بیچ میں لانا ضروری تھا کیونکہ بڑی کثرت سے بولی جانے والی، سمجھی جانے والی زبان ہے۔دوسرے اس لئے ضرورت پڑ گئی کہ افریقہ کے بہت سے ممالک کی زبان فرانسیسی ہے۔جہاں یہ حاکم رہے ہیں۔مثلاً نا ئیگر (Niger) ہے، جس کو یہاں نائیجر کہتے ہیں۔اس میں وفد ملنے آیا تھا۔میں نے کہا، میں شاگر د بنتا ہوں تو بتاؤ کہ تمہارے ملک کا Pronunciation کیا ہے؟ کیونکہ کوئی اس کونا ئیجر کہتا ہے، کوئی ٹائیگر کہتا ہے۔انہوں نے کہا، نہ نا ئیگر، نہ نائیجر۔ہم اپنے ملک میں اپنے ملک کا نام جو بولتے ہیں، اس کی (Sound) آواز ہے، نیگیر۔وہاں ہمارا مشن نہیں۔لیکن نائیجیریا کی سرحدوں پر ہے۔وہ لوگ نائیجیریا میں آتے ہیں، وہاں ان کو تبلیغ ہوئی اور وہاں جماعت قائم ہوگئی۔اور ہمارا ایک نوجوان معلم وہاں کام کرتا رہا۔کچھ عرصہ وہ مزید تعلیم کے لئے اسی جلسے پر یہاں آ گیا ہے۔مخلص ہے، ذہین ہے بظاہر۔اس کے لئے بھی دعا کریں۔کچھ فرانسیسی تھوڑی سی جانتا ہے، زیادہ نہیں۔میرا خیال تھا کہ اس کو پوری طرح فرانسیسی کا ماہر بنایا جائے۔نیز علوم قرآنی کا بھی ایک حد تک اس کو علم سکھایا جائے یہاں۔تاکہ وہ ان علاقوں میں کام کر سکے۔کیونکہ وہاں جماعت قائم ہوگئی ہے یا شاید ایک سے زیادہ جماعتیں۔ٹوگو لینڈ فرانسیسی بولتا ہے، وہاں جماعتیں قائم ہو گئیں۔بین ایک ملک کا نام ہے، وہاں جماعتیں قائم ہوگئیں۔سینیگال فرانسیسی بولتا ہے، بہت بڑا ملک ہے۔بیچ میں گھسا ہوا ہے، اس میں ہمارا گیمبیا۔جس کو بانجول کہتے ہیں۔اب بانجول اندر گھسا ہوا ہے۔اس کے بیچ میں سے رستہ نکلتا ہے، جو آر پار جاتا ہے۔ملانے کے لئے ، ان کے دو علاقوں کو۔اس حصہ میں بھی جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔وہ فرانسیسی بولنے والے ہیں۔اس لئے فرانسیسی لٹریچر کی بہت ضرورت تھی۔812