تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 811
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پچیم وو اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 02 جنوری 1981ء اشاعت لٹریچر کی سکیم کے متعلق بعض نہایت اہم ہدایات خطبہ جمعہ فرمودہ 02 جنوری 1981ء میں چاہتا ہوں کہ حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کا جہاں تک تعلق ہے، بہترین کتابت ہوان کی اور بہترین طباعت ہو ان کی اور بہترین کاغذ استعمال کیا جائے۔ایک نہایت اچھی شکل میں دنیا کے ہاتھ میں یہ روحانی خزانہ دیا جائے۔کیونکہ جوشان ہے اس کلام کی نظم ہو یا نثر ، اسی کے مطابق اس کو لباس پہنانا چاہیے۔یہ نہیں کہ اگر ہم میں سے کوئی کتاب لکھے تو وہ تو پسند کرے کہ جو اس نے لکھا ہے، وہ بہترین ہو۔لیکن حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے۔ایک وقت میں یہ بیماری لندن میں بھی پیدا ہوئی اور مجھے انہیں سمجھانا پڑا۔میں نے کہا ، کوئی کتاب لندن مشن نہیں شائع کرے گا، حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کے علاوہ، جس کی طباعت اور جس کا Get Up حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب سے اچھا ہو۔بہترین شکل میں، بہترین کاغذ پر ، بہترین مطبع بہترین پبلشنگ ہاؤس سے ، حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب شائع ہونی چاہئیں۔چنانچہ وہاں سے اس وقت تک صد سالہ جو بلی کے خرچ پر تین کتب شائع ہو چکی ہیں۔ایک تو Essence of Islam کی سیریز میں پہلی کتاب حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کے اقتباسات چار مضامین پر۔اللہ جل شانہ اور اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن عظیم یہ کوئی تین سو، اٹھائیس صفحے کی کتاب بن گئی۔Essence of Islam Vol: II اس کی دوسری جلد اس وقت پریس میں ہے۔یہ بھی انگریزی ترجمہ ہے۔دنیا میں بڑی کثرت سے انگریزی بولی جاتی ہے۔اس میں بعض دوسرے مضامین ہیں اور اس کے بعد۔Essence Of Islam Vol: III اور Volume IV ( جلد سوم و چہارم) کا مسودہ تیار ہے، انشاء اللہ آگے پیچھے وہ آجائیں گی۔اس کے علاوہ فرانسیسی بولنے والوں کے لئے ہمارے پاس لٹریچر نہیں تھا۔دنیا میں ایک وقت میں تو (چین اور روس کو چھوڑ کے) سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں دو تھیں۔یا انگریز کی زبان انگریزی، کیونکہ انہوں نے بہت زیادہ کالونائزیشن (Colonisation) کی اور یا فرانسیسی ، جو اس کے بعد نمبر دو پر آئی۔پھر سپینش اور پر چوگیز ، کیونکہ ساؤتھ امریکہ میں وہ آباد ہوئے۔اور ہالینڈ کی زبان ، اس 811