تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 813 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 813

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 02 جنوری 1981ء اس ضرورت کو ایک حد تک (Introduction To The Study of Holy Quran) دیباچه فرانسیسی انشاء اللہ پوری کرے گا۔اس میں سے پمفلٹ بھی بہت سارے مضامین پہ نکالے جاسکتے ہیں، علیحدہ شائع کرنے کے لئے دو، دو صفحے کے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے، اسلام کی خوبیاں ہیں، وغیرہ وغیرہ۔میری یہ خواہش ہے اور آپ کی بھی ہونی چاہیے۔کیونکہ خلیفہ وقت اور جماعت ایک ہی وجود کے دو نام ہیں کہ دس سال کے اندر اندر یعنی قبل اس کے کہ ہماری زندگی کی دوسری صدی شروع ہو ، ہم قرآن کریم کا فرانسیسی ترجمہ شائع کر سکیں۔ترجمہ ہو چکا ہے لیکن ( Revision) نظر ثانی کی ضرورت ہے، وہ ہورہی ہے۔Italian زبان میں ترجمہ حضرت مصلح موعود نے کروا کے مسودہ رکھا ہوا تھا، لیکن ނ Revision نہیں ہوسکی، اس وقت۔اور Revision دو وجہ سے ضروری ہے۔ایک یہ کہ آج چالیس، پچاس سال پہلے کی زبان میں جو ترجمہ ہوا ہے، زبان بھی کچھ بدل گئی ہے، محاورات بھی بدل گئے۔Revision ہونی چاہیے، زبان کے لحاظ سے۔دوسرے یہ کہ جوتر جمہ کسی غیر مسلم، غیر احمدی نے کیا ہے، اس کو شائع کرنے کی ذمہ داری نہیں لی جا سکتی۔جب تک ہمارا آدمی نہ دیکھے کہ مضمون کے لحاظ سے کوئی غلط بات تو نہیں آگئی۔اس کے لئے بھی ہم کوشش کر رہے ہیں کہ زبانیں ہمارے شاہد دین سیکھیں۔فرانسیسی جانے والے تو ہمارے شاہدین پیدا ہو گئے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہم اچھی زبان میں لکھ نہیں سکتے۔لیکن یہ ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ جو ترجمہ ہوا ہے، اس میں مضمون کے لحاظ سے غلطی تو نہیں۔میرا خیال ہے کہ فرانسیسی ترجمه ان تراجم میں سب سے پہلے آجائے گا۔اٹالین زبان میں آجائے گا، پھر پور چوگیز زبان میں آ جائے گا، رشین زبان میں بھی Translation ہے، جس کی Revision ہونے والی ہے، اس کے لئے انتظام میں کر رہا ہوں۔میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ شدید تڑپ پیدا کی ہے کہ دس سال کے اندر اندر ہم فرانسیسی اور اتالین اور سپینش زبان میں اور رشین زبان میں اور چائینیز زبان میں قرآن کریم کے ترجمے شائع کر دیں۔اگر ہم ایسا کر سکیں تو دنیا کی آبادی کے قریباً اسی فیصد سے زیادہ لوگوں کو ہم قرآن کریم ان کی زبان میں دے سکتے ہیں۔تو دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے جو خواہش پیدا کی ہے، اس کو پورا کرنے کے بھی سامان پیدا کرے۔(مطبوعه روز نامه الفضل یکم فروری 1981ء) 813