تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 799 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 799

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1980ء ان کے پاس پڑے ہیں، بنک میں؟ اور یہ اجازتیں مانگتے رہتے ہیں۔یونہی میری سبکی نہ کر دیں کسی دن۔میں نے کہا یہاں آجائیں ، مشاورت میں بھی شامل ہوں اور یہاں فیصلہ کریں گے۔سارے اپنے سکولوں اور ہسپتالوں کا جو سالانہ بجٹ ہے، اس کے متعلق یہیں فیصلے کر لیں گے۔خط و کتابت میں بعض دفعہ دیر بھی ہو جاتی ہے، اس کی وجہ سے ان کو تکلیف بھی اٹھانی پڑتی ہے یا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔جب یہاں آئے تو پتہ لگا کہ یہ صرف ایک ملک ہے، چھ میں سے، جو ڈیڑھ، دو کروڑ روپیہ خرچ کر چکا ہے اور پچھتر لاکھ روپیہ بنک میں پڑا ہوا ہے، ان کا، روپے کے لحاظ سے۔ان کی تو سٹڈیز ہیں لیکن ان کو ہم نے روپے میں convert کیا تو پھر یہاں فیصلے کر لئے۔اب اس سال وہاں نصرت جہاں کی تحریک میں احباب جماعت مال کی قربانی دے رہے ہیں۔اور آپ کے لئے مالی قربانی دینا نسبتاً آسان ہے۔یہ تو ساری دنیا کو Cover کر رہے ہیں، تحریک جدید والے۔لیکن افریقن ممالک کے شہریوں کے لئے ، وہاں کے باشندوں کے لئے مالی قربانی دینا مشکل ہے، آپ کے مقابلے میں۔اس لئے کہ دو سو سال تک ان کی ہر جیب میں کسی غیر ملکی کا ہاتھ تھا، جو ان کے پیسے نکال رہا تھا۔ان کے پاس کچھ چھوڑتے ہی نہیں تھے۔یہ جو علم ان کے اوپر ڈھائے گئے ہیں، ان کا اثر ہے ، ان کے دماغوں کے اوپر۔اس کے باوجود یہ تبدیلی، یہ انقلاب عظیم بپا ہوا ہے۔چار کروڑ، اکتیس لاکھ کی یہ مالی قربانی يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ والا معاملہ ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ نے مال میں برکت دی۔وہاں نفوس میں برکت کے نتیجے میں وہ بجٹ بنا ہے۔یہاں مال میں خدا تعالیٰ نے برکت رکھی ہے۔مال میں برکت رکھنے کے لئے ہسپتال ہماری آمد کا منبع تھا۔وہاں نصرت جہاں چندے تو نہیں لے رہی۔جو لئے بھی ہیں تھوڑے سے، وہ تو نہ ہونے کے برابر ہیں۔اول تو بہت ہی کم ، میرے خیال میں سارے دو، ایک لاکھ بھی نہیں ہوئے۔تو یہ ایک سال کا ہے۔خدا تعالی کا عجیب معاملہ ہے، احمدی کے ساتھ۔آپ کی تو زبانیں خشک ہو جائیں، پھر بھی خدا کی حمد کماحقہ نہیں ادا کر سکتے۔سارے ممالک کا نصرت جہاں کا جو چندہ ہے، میں بتایہ رہا ہوں کہ یہ بھی غیر ممالک میں خدا تعالیٰ اس قسم کی ترقی دے رہا ہے کہ اس کے علاوہ صرف نصرت جہاں کا بجٹ 14 کروڑ ، 31 لاکھ ہے۔اور تحریک جدید کا یہ ہے۔اس میں دونوں میں فرق ہے۔تحریک جدید کا تو جو ہے بجٹ ، وہ ہمیں خدا تعالیٰ کا یہ فضل اور یہ رحمت بتاتی ہے کہ کس قد را خلاص پیدا ہو گیا ہے ان دلوں میں ، ان سینوں میں ، جو ان ملکوں میں لینے والے 799