تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 798
ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم کی جماعتوں کی قربانی اتنی نہیں ہے، اس سے زیادہ ہے۔مثلاً ان کے جو مقامی اخراجات ہیں، لوکل فنڈ یہاں بھی ہے نا ، وہاں بھی ہے۔وہ اس میں شامل نہیں۔مثلا کئی کروڑ روپیہ نصرت جہاں لیپ فارورڈ ( آگے بڑھو) کا جو منصو بہ خدا تعالیٰ نے ہی 70ء کے دورے میں بتایا تھا، وہیں اس کے کئی کروڑ روپے خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے دیئے ہیں۔وہ اس میں شامل نہیں۔میں نے بتایا تھا چھلی مشاورت سے پہلے۔صرف غانا کے عبدالوہاب بن آدم جو غا نین ہیں، لیکن پڑھے ہوئے جامعہ احمدیہ کے ہیں، وہ اردو بہت اچھی جانتے ہیں، اردو میں ہی رپورٹیں لکھتے ہیں۔وہ مجھے ہر ہفتے خط لکھتے تھے۔ان کا روپیہ ہے۔یہ میں وضاحت کر دوں، آپ میں سے بھی بہت ساروں کو نہیں پتہ ہوگا ، ہر ملک کا روپیہ اس ملک پر خرچ ہوتا ہے۔ایک پائی بھی اس ملک سے باہر نہیں نکالی جاتی۔یہ جو نصرت جہاں ریز روفنڈ یا لیپ فنڈ یا لیپ فاور ڈ سکیم کے ماتحت ، ان ممالک کی میں بات کر رہا ہوں۔آمد ہے ہسپتالوں سے اور خرچ ہیں ہسپتال اور سکول پر۔کچھ اور چھوٹے موٹے دوسرے کام ہو جاتے ہیں۔یہ تحریک 70ء میں شروع کی گئی۔چندہ لینا بند کر دیا، 73ء میں۔تین سال کے لئے تھا۔73ء میں کسی وقت چندہ لینا بند ہو گیا۔اکا دکا کسی شخص نے خاص اجازت لے کے بعد میں ادا کیا۔ساری رقم جو جماعت ہائے احمد یہ پاکستان نے اور باہر والوں نے ملا کے دی، وہ 52 لاکھ روپیہ بنتی ہے۔لیکن جو دنیا کی دولتیں ہیں، ان کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔انسان بھول جاتا ہے کہ میں مالک ہوں۔اور جب خدا د ینے پر آتا ہے تو ہمار محاورہ ہے، چھت پھاڑ کے دیتا ہے۔قرآن کریم کا محاورہ ہے۔إِنَّ اللهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (آل عمران: 38 ) بغیر حساب کے دیتا ہے۔اب 52 لاکھ کجا ، جس میں سے کئی لاکھ اب بھی بچے پڑے ہیں۔اور ایک یہ میں پس منظر آپ کو بتارہا ہوں، ہر ہفتے پچاس ہزار کی Demand آجاتی ہے۔میں نے بتایا ہے کہ وہیں آمد ہوئی ہے نانا میں، وہیں خرچ ہونا ہے۔لیکن میں نے اس نیت کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ مجھے ان کے لئے دعائیں کرنے کا موقع دے گا، یہ قید لگائی ہوئی ہے کہ یہ رقم میری اجازت کے بغیر تم نے اپنے ملک میں نہیں خرچ کرنی۔جو ضرورت ہے مجھے لکھو، چنانچہ عبد الوہاب بن آدم وہاں سے لکھتے تھے کہ پچاس ہزار کی اجازت دے دیں، لاکھ کی اجازت دے دیں، ڈیڑھ لاکھ کی اجازت دے دیں۔ایک دن مجھے خیال آیا کہ یہ عبد الوہاب بن آدم ہمارے وہاں کے امیر ہیں، یہ مجھے یہ نہیں لکھتے کہ پیسے کتنے 798