تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 800 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 800

ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ہیں۔تبھی اتنی قربانی دے رہے ہیں ناں۔وقت کی قربانی دے رہے ہیں، بڑی دلیری کے ساتھ اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں۔جس ڈاکٹر کو ہم یہاں سے بھیجتے ہیں، وہ ایک معمولی سا ڈا کٹر ہوتا ہے۔اس کو یہاں کوئی پوچھتا نہیں۔جس طرح جس مبلغ کو ہم بھیجتے ہیں، وہ بھی یہاں ربوہ کی گلیوں میں پھر رہا ہوتا ہے اور کوئی سمجھتا نہیں کہ کیا چیز ہے۔وہاں جاتا ہے تو Head of the State کے ساتھ گردن اونچی کر کے بات کر رہا ہوتا ہے اور عزت کرواتا ہے۔یہ خدا کا فضل ہے، جو اس مبلغ کی بھی عزت کرواتا ہے۔اور یہاں یہ کہ خدا تعالیٰ نے وہ معمولی سا ڈاکٹر کوئی سرگودھے سے چلا گیا، کوئی ساہیوال سے چلا گیا ، کوئی ملتان سے چلا گیا ، کوئی کہیں سے چلا گیا، کوئی کہیں سے چلا گیا۔کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، الا ماشاء اللہ۔یہاں کچھ کماتے بھی تھے لیکن اتنے نہیں۔ایک ڈاکٹر کا میرے ذہن میں آیا خیال، وہ یہاں بہت کماتا تھا۔لیکن میرا خیال ہے کہ ایک مہینے میں وہاں وہ اتنا کما لیتا ہے اپنا حصہ کہ ایک سال میں یہاں نہیں کما سکتا تھا۔اور یہاں حالانکہ بہت اچھی اس کی پریکٹس تھی۔74ء میں سب کچھ جلا دیا گیا۔خدا نے فرمایا، میں پیسے دینے والا ہوں ، وہاں چلے جاؤ، میں تمہیں پیسے دوں گا۔تو رزق میں برکت ڈالی ڈاکٹر کے ہاتھ میں شفار رکھ کے۔اور بڑے بڑے امیر لوگ اپنے ملک کے وزراء صاحبان اپنے بڑے خوبصورت ، جو انہوں نے ہاسپٹل بنائے ہوئے تھے، غیر ملکی یورپین اور امریکن ڈاکٹر وہاں کام کر رہے تھے، ان کے سٹور جو تھے، وہ دوائیوں سے بھرے ہوئے تھے، ان کے جوسر جیکل وارڈ تھے، ان میں ہر قسم کے instruments پڑے ہوئے تھے اور وزیر چلا جاتا تھا ، جماعت احمدیہ کے ایک چھوٹے سے کلینک میں۔ایک وزیر کو اس کے دوست نے کہا، ہمیں یہ مسئلہ نہیں سمجھ آرہا ، تم وزیر ہو، تم اپنے ہسپتال میں جاؤ، جہاں ہر قسم کی سہولت تمہیں حاصل ہے۔اور وہاں ڈاکٹر اچھے، عمارت اچھی ، جس کمرے میں رہائش ہے، وہ کمرے اچھے ، اس کا فرنیچر اچھا، دوا ئیں اچھی ، knife اچھے سرجری کے اور دوسری چیزیں اور وہ چھوڑ کر یہاں آ جاتے ہو، یہ کیا بات ہے؟ خدا تعالیٰ نے اس کو جواب بھی بڑا عجیب سکھایا۔کہنے لگا، ہمارے ہسپتال میں ہر چیز ہے، صرف ایک چیز نہیں۔اور ان کے ہسپتال میں ان میں سے کوئی چیز نہیں مگر وہ ایک چیز ہے۔اور وہ ہے شفا۔ہم یہاں آتے ہیں، اس لئے کہ ہمیں یہاں شفا ملتی ہے۔میں ابھی آپ کی باتیں سن رہا تھا، یہاں گیسٹ ہاؤس میں تو اس وقت میرے دماغ میں مثال آئی۔تحریک جدید کی مثال بڑ کے درخت کی ہے۔بڑ کے درخت کی ایک جڑ نہیں ہوتی بلکہ اس کی جڑیں 800