تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 762 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 762

خطبہ جمعہ فرمودہ 14 نومبر 1980ء الہی خیر تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ہی دیکھیں نگاہیں دوسرے میں یہ نقص ہے، دوسرے میں یہ نقص ہے۔اپنے نقائص دیکھو اور انہیں دور کرو۔تاکہ خدا کے حضور سرخرو ہو سکو۔لَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمُ عیب تلاش کرنے ، عیب منسوب کر دینے ، آپ ہی بنا لینے کہ تم میں یہ عیب پایا جاتا ہے، تم میں یہ عیب پایا جاتا ہے، منع کیا۔اور لَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ (الحجرات : 12) ہندو کے اثر کے نتیجہ میں یہ شروع ہو گیا تھا۔یہ جولاہا ہے، یہ موچی ہے، یہ فلاں ہے، یہ فلاں ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عیب کو اس طرح بھی دور کیا۔موچی ہونا، کوئی عیب نہیں۔لیکن جو شخص خود موچی ہونے کو عیب سمجھتا ہے، وہ گنہ گار ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جو شخص اپنے آباء واجداد کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے، خدا کی لعنت ہے، اس پر۔آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ جو موچی ہے، اس پر خدا کی لعنت۔ہزاروں لاکھوں ہوں گے، جن پر خدا کی رحمتیں نازل ہوئیں۔خدا تعالیٰ کا دروازہ جو بھی کھٹکھٹاتا ہے، کھولا جاتا ہے، اس کے لیے۔لیکن جو شخص خدا تعالیٰ کے اس حکم کو توڑتا ہے کہ قوم ، قوم میں فرق ہے اور معززقو میں اور بعض ذلیل قومیں ہیں۔اور خود ہی اپنے آپ کو ذلت والی قوم کی طرف منسوب کرتا ہے، اپنے خیال میں۔اور پھر چاہتا ہے کہ ان کی طرف منسوب نہ ہو اور ایک جھوٹ بولتا ہے۔اور ایسے لوگوں کی طرف منسوب ہوتا ہے، جس قوم سے وہ نہیں۔مغل بن جاتا ہے، کوئی پٹھان بن جاتا ہے، کوئی سید بن جاتا ہے، کوئی کچھ بن جاتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، خدا کی لعنت ہے، اس پر۔آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ جو موچی ہے، اس پر لعنت ہے یا جو جو لاہا ہے، اس پر لعنت ہے۔یہ تو پیشے ہیں۔کئی سید ہیں، جن کو زمانے نے مجبور کیا کہ وہ کپڑے بننے لگ جائیں، وہ جوتوں کی دوکان کھول لیں ، ان کی ذات تو نہیں بدل گئی۔اور سید ہونا تو کوئی خوبی نہیں ہے۔جو پیدا کرے گا، وہ سید القوم بن جائے گا۔جو نہیں پیدا کرے گا ، وہ معزز نہیں رہے گا۔اس زمانے میں اس عظیم کام کے لیے کہ نوع انسانی کے دل خدا اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جیتے جائیں ، پیار کے ساتھ ، محبت کے ساتھ اللہ اورمحمدصلی اللہ علیہ وسلم کا نور اور حسن دنیا کے سامنے پیش کر 762