تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 763
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرموده 14 نومبر 1980ء کے، اس کے لیے عیسی اور مہدی نے آنا تھا۔مسیح موعود مہدی معہود تشریف لے آئے اور ہم نے علی وجہ البصیرت ان نشانوں کو سچا پا کر، جومحمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی علیہ السلام کے لیے مقرر کیے تھے، مہدی علیہ السلام پر ایمان لائے۔ہم ایمان لائے ہیں مہدی پر، اس وجہ سے۔اور ایمان لانے کے بعد، جن برکات کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو بشارت دی تھی کہ مہدی سے وابستہ ہیں، ان کا نظارہ ہماری آنکھوں نے دیکھا، ہمارے دماغ نے سمجھا، ہمارے دل نے محسوس کیا، ہمارے سینوں میں ظلمات دور ہو کر نور بھر گیا۔ہم نے کہا، یہی ہے، وہ شخص۔آپ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مہدی اسلام سے سب بدعات نکال کے خالص اور کھرا اسلام دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔اور اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہو گا کہ بعض نادان کہیں گے کہ اس نے ایک نیامذہب بنالیا ہے۔یہ وہ تو نہیں، جو میرے آباء واجداد بتاتے ہے ہیں۔یہ بھی دیکھ لیا ، ہم نے۔مہدی علیہ السلام پر ایمان لاکر میں نے اور آپ نے کیا پایا؟ حضرت مہدی علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملایا ، مہدی سے ہم نے محمد پایا۔میں 70ء میں افریقہ گیا۔مغربی افریقہ میں ایک ملک ہے، سیرالیون۔وہاں کے ایک سیاسی لیڈر، جو ایک وقت میں نائب وزیر اعظم بھی رہے۔اس وقت ان کی پارٹی برسراقتدار نہیں تھی۔ایک ریسیپشن (Reception) میں انہوں نے تقریر کی۔وہ سیرالیون میں سب سے بڑے مقرر سمجھے جاتے ہیں۔اور اس تقریر میں انہوں نے یہ کہا، ہر تین فقرے کے بعد کہتے تھے کہ میں احمدی نہیں لیکن جو حقیقت ہے، اسے میں جھٹلا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا، احمدی مبلغین کے آنے سے قبل اگر کسی مجلس میں اسلام کے متعلق کوئی بات شروع ہوتی تو ہماری گردنیں شرم کے مارے جھک جاتی تھیں، ہمیں اسلام کا کچھ پتہ نہیں تھا۔پھر یہ لوگ آئے ، ان سے ہم نے اسلام سیکھا، اسلام کے حسن سے ہم شناسا ہوئے ، ہم واقف ہوئے ، اسلام کا نور ہم نے مشاہدہ کیا، خدا تعالیٰ کے نشان ہم نے دیکھے، یہاں، ان کے ذریعے سے۔اور اب یہ حال ہے کہ اگر کسی مجلس میں اسلام کا ذکر شروع ہو تو ہم فخر کے ساتھ گردن اونچی کرتے ہیں اور گفتگو شروع کرتے ہیں، اسلام کے متعلق۔اور انہوں نے بہت سے نشانوں کا بھی ذکر کیا، اس تفصیل میں مجھے جانے کی ضرورت نہیں۔یہ تو جو ہمارے ہمسایہ ہیں، انہوں نے بھی دیکھا۔ہم علی وجہ البصیرت مہدی علیہ السلام کے احسانوں کو جانتے ہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوئی معمولی وجود تو نہیں ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق رب دو جہان نے یہ اعلان کیا تھا، کہ دو، ان کو اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : 32) 763