تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 761
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 14 نومبر 1980ء لیکن اب زمانہ آ گیا کہ تمام وہ ارباب، جو اللہ کے علاوہ مذہبی دنیا میں بنائے جاتے تھے ، ان کا خاتمہ کر دیا جائے۔اور اسی کو ہمارے دلوں میں گاڑنے کے لیے قرآن کریم نے اعلان کیا:۔فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ (النجم : 33) خود اپنے کو اور اپنوں میں سے کسی کو پاکباز نہ قرار دیا کرو۔تا کہ وہ ارباب نہ بن جائیں۔فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : 33) اس بات کا فیصلہ کرنا کہ کون متقی ہے اور کون نہیں؟ خدا کا کام ہے۔بندے کا کام ہی نہیں ہے۔جب بندے کو یہ طاقت ہی نہیں دی گئی کہ کون پر ہیز گار ہے؟ کون خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق، اس کی تعلیم کے مطابق اپنی زندگی کے دن گزار رہا ہے اور کون نہیں؟ بندے کا کام نہیں کہ کہے فلاں متقی اور فلاں پر ہیز گار؟ بڑی خرابیاں پیدا ہوئیں اور ہورہی ہیں، اس وجہ سے۔فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ یہ ایک ہی مضمون ہے، جسے مختلف طرفوں سے خدا تعالیٰ نے ہمارے سامنے پیش کر کے ہماری عقلوں میں جلا اور روشنی اور نور پیدا کیا ہے۔هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى قوموں کے باہمی تعلقات تھے۔قرآن کریم کہتا ہے، کوئی قوم کسی قوم کو حقیر نہ سمجھے۔یو این او کا ویٹو تو ختم کر دیا گیا۔سپر پاورز (Super Powers) نہیں رہیں، اس آیت کے بعد۔جب بنیں ، خرابی پیدا ہوئی۔جو خرابیاں دور کرنا چاہتے تھے، جن خرابیوں سے بچنا چاہتے تھے، اس سے زیادہ خطرناک خرابیاں اس ویٹو پاور نے پیدا کر دیں اور اس تصور نے کہ بعض قو میں بعض دوسروں پر فوقیت رکھتی ہیں۔اور تم میں سے کوئی دوسرے پر عیب لگا کر طعن نہ کیا کرے۔وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمُ (الحجرات : 12) اپنے عیب ڈھونڈو اور خدا سے استغفار اور توبہ کرو۔دوسروں میں تمہاری آنکھ عیب دیکھتی کیوں ہے؟ حضرت مصلح موعود نے اپنے بچوں کو آمین میں بہت سی دعائیں دی ہیں اور ان میں سب سے پیاری دعا یہ ہے۔اور اس سے زیادہ پیاری ہمیں دعا نہیں دے سکتے تھے۔761