تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 719
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرموده 31 اکتوبر 1980ء یہ جو حالات دیکھے اصولی طور پر اس سے ہمیں یہ تاثر ملا کہ جماعت کو ایثار پیشہ ذہین مبلغین کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ذہن دیا ہے اور ایثار بھی دیا ہے، اخلاص بھی دیا ہے، لیکن ایثار اور اخلاص کے بعض پہلو پوری طرح ابھی چھکے نہیں، پالش نہیں ہوئی انہیں۔پالش کریں ان کو۔بچے دیں جامعہ کے لئے لیکن ذہین بچے۔ایک وقت میں جس شخص کا بچہ بالکل جاہل خرد ماغ ہوتا تھا اور میٹرک میں دو نمبر لے کے وہ پاس ہو جاتا تھا، وہ خدا تعالیٰ پر احسان جتانے کے لئے آ کے جامعہ میں داخل کر دیتا تھا۔اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کئی چھوڑ کے چلے گئے۔بڑی بدمزگیاں ہو گئی۔اب میں نے یہ قانون بنایا ہے کہ اصل تو مجھے چاہیں، فسٹ ڈویژن کے بچے۔لیکن سیکنڈ ڈویژن والوں کو ایک حد تک برداشت کر لیں گے۔تھرڈ ڈویژن والوں کو نہیں لیں گے۔اب اس سال بھی میں آیا ہوں تو میرے سامنے ایک فہرست میں بچے تھرڈ ڈویژن والے پیش کر دیئے گئے کہ بچے تھوڑے آئے ہیں، اس لیے تھرڈ ڈویژن کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔میں نے او پر تو نہیں لکھا اس کاغذ کے لیکن میرے ذہن میں یہ آیا کہ اگر ایک بھی نہ آتا اور یہ تین آتے تو میں کلاس نہ جاری کرتا۔ان تین بچوں کو میں نے نہیں لینا۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے فائدے کے لئے یہ حکم دیا کہ جس رکابی میں بال آیا ہو، باریک تیر ، جو انگلی اگر پھر یں تو انگلی محسوس بھی نہیں کرے گی ، اس میں کھانا نہ کھاؤ۔کیونکہ وہاں بکٹیریا پرورش پاتا ہے۔تو انسان کو انفیکشن (Infection) بیماری ہو جائے گی۔خدا کے جس رسول نے آپ کا اتنا خیال رکھا، آپ اپنا ٹوٹا ہوا بیٹا اس کے حضور پیش کرنے کی کس طرح جرات کرتے ہیں؟ تو اول تو مجھے فسٹ ڈویژن کے چاہیں۔مولوی احمد خان صاحب مرحوم کا بڑا پیارا بچہ ہے، نسیم مہدی۔اس نے فسٹ ڈویژن بھی بڑی اونچی پاس کر لی۔اس نے کہیں اپنے باپ کو کہا کہ میں چلا جاتا ہوں کالج میں اور بی اے کرنے کے بعد آجاؤں۔زندگی وقف کی ہوئی تھی اس نے دل سے۔وہ اس کو لے کے میرے پاس آگئے۔مجھے کہنے لگے کہ کیا خیال ہے آپ کا ، وہ بڑا سخت مخلص انسان تھا اور بڑی اطاعت کرنے والا ، کہ میں اس کو پہلے بی اے کروا کے نہ لے آؤں جامعہ کی طرف ؟ میں نے کہا، نہیں ابھی جاؤ اور جامعہ میں داخل کراؤ۔انہوں نے جا کے جامعہ میں داخل کروا دیا۔جامعہ میں پڑھ کے اب وہ زیورک میں ہیں ، خدا کے فضل سے۔آپ دعا بھی کریں، اس نوجوان کے لئے۔اتنا اچھا کام کر رہا ہے کہ بہتوں کے لئے قابل رشک۔اور جذبہ ہے تبلیغ کا۔ابھی ایک سکیم پر عمل کرنے کو کہا گیا تھا، کثرت سے Folders شائع کرنے کی سب سے آگے وہ نکل گیا۔یعنی جو نیکی کی بات، جو مفید بات، جو تبلیغ کی بات میں بتا تا ہوں، کوئی آہستہ سے اس کو لیتے ہیں اور آگے چلتے ہیں، کوئی جلدی سے لیتا ہے۔وہ تو چھلانگ مار کے لیتا اور کہیں کا کہیں نکل گیا۔اس ٹائپ کا ہے، وہ۔ویسے ہی چاہئیں۔719