تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 720
خطاب فرمودہ 31اکتوبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم دنیا میں ایک انقلاب بپا ہورہا ہے۔یہ انقلاب دنیا میں جو بپا ہورہا ہے ، وہ اسلام کے حق میں ہو رہا ہے۔یہ انقلاب آپ سے مطالبہ کرتا ہے کہ صحیح اسلام اس کے سامنے پیش کیا جائے۔اسلام، جس کے معنی ہیں ، سلامتی کے۔جس کے معنی ہیں، امن کے۔جس کے معنی ہیں ، حقوق انسانی کی ادائیگی کے۔خواہ وہ انسان دہریہ اور خدا کو گالیاں دینے والا ہی کیوں نہ ہو۔قرآن کریم نے ہر چیز کو کھول کے بیان کر دیا۔اسلامی تعلیم کا مطالبہ کرتا ہے، یہ انقلاب۔میں جب پیش کرتا ہوں، بعض دفعہ کہہ دیتا ہوں، جو تعلیم پیش کر رہا ہوں تم میں جرات نہیں ہوگی کہ کہو کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں یا ہم یہ تسلیم نہیں کرتے۔کسی کو آج تک جرات نہیں ہوئی کہنے کی کہ نہیں یہ خراب ہے ، ہم نہیں مانتے۔اور قسم کے اعتراض کر جاتے ہیں، یہ کہ دیتے ہیں کہ کہاں، کون سے مسلمان ان پر عمل کر رہے ہیں؟ میں کہتا ہوں، میں تمہارے پاس قرآن پیش کر رہا ہوں۔میں تمہارے سامنے نمونہ سوائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کسی کو پیش نہیں کرتا۔یہ قرآن ہے، اس کی تعلیم دیکھو۔وہ نمونہ ہے، کامل نمونہ، اس کے نقوش پر چلو۔جو اس کے نقش قدم پر ٹھیک طرح چلا ، وہ ایک حد تک تمہارے لیے اسوہ بن گیا۔جو نہیں چلا ، وہ تمہارے لیے اسوہ نہیں ہے۔اس کی طرف کیوں دیکھتے ہو؟ پس منظر کی ایک آدھ بات دوسری بھی میں نے تھوڑی سی بتادی ہے۔لیکن میں نے بتایا ہے کہ یہ تو لمبا سلسلہ ہے۔اور اس کا کافی حصہ میں انصار اللہ سے ایک اور گفتگو میں، ایک بار اور آپ سے باتیں کرنی ہیں میں نے ، اس موقع پر کچھ بتاؤں گا۔پھر خدام الاحمدیہ میں دو یا تین تقاریر ہیں، یہ ابھی نہیں میں کہہ سکتا، اس میں، میں بتاؤں گا۔انصار تو خدام الاحمدیہ میں نہیں آتے۔لیکن ہر ضلع اپنے پانچ ، دس نمائندے جو ان کو جا کر بتائیں کہ خدام الاحمدیہ کہ اجتماع میں، میں نے کیا کہا، وہ ضرور یہاں رکھیں یا بھیجیں۔بہر حال وہ موجود رہنے چاہیں۔کیونکہ بہت سی اہم باتیں کرنے کا ارادہ ہے میرا۔ور اللہ تو فیق دیتا ہے۔دعا کریں آپ کہ اللہ مجھے توفیق دے اور آپ کو باتیں سنے، سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 13 جولا ئی 1981 ء) 720