تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 718
خطاب فرمودہ 31 اکتوبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ہے۔لیکن میں کہتا ہوں چھوٹی چھوٹی باتوں میں رنجش تو ہو ہی جاتی ہے انسان کی ، پھر بعد میں تو بہ کر لیتا ہے۔کیوں نہیں، تم خدا کا گھر بناتے ؟ جس پر کسی انسان کا کوئی حق نہیں۔اللہ کا حق ہے اور اللہ تعالیٰ نے کہا ہے، ہر موحد ، جو خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنا چاہتا ہے، اس کے لئے اس کے دروازے کھلے ہیں۔چاہے وہ موحد، موحدین کے فرقے جو ہیں عیسائیت میں، اس سے تعلق رکھتا ہو یا کسی اور مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔انسان کا حق ہی نہیں کہ وہ دروازے بند کرے، خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کے لئے کسی کے اوپر۔مساجد بنا ئیں۔مساجد میں ایک اور پس منظر تو وہ نہیں لیکن چھوٹا سا ٹکڑا ہے ایک واقعہ کا۔نائیجیریا میں ایک جگہ ہے، الارو (ILARO)۔اور اس کا فاصلہ ہے، لیگوس دار الخلافہ سے تقریباً 80 میل۔اور اس کی آبادی ہے، کم بیش تھیں، پینتیس ہزار۔اور جماعت احمد یہ ہزاروں کی تعداد میں ہے، وہاں۔بڑی فعال جماعت، نڈر جماعت اور انہوں نے اپنے خرچ سے ایک وین yan لی ہے۔اس کے اوپر لکھا ہوا ہے، جماعت احمدیہ کی تبلیغی کار۔اور چار، پانچ انہوں نے لیے ہوئے ہیں سکوٹر اور وہ تبلیغ کرتے رہتے ہیں۔تفصیل میں بعد میں بتاؤں گا۔انہوں نے چار مسجدیں پہلے بنائی ہوئی تھیں، مرکز سے ایک دھیلہ مانگے بغیر۔اور اب ایک جامع مسجد بنائی، پانچویں۔اور خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر۔اور جماعت کو کہا کہ حضرت صاحب آ رہے ہیں۔حضرت صاحب، ہم چاہتے ہیں، افتتاح کریں۔میں نے کہا، ٹھیک ہے۔ہم وہاں گئے تو کئی ہزار ہوں گے، احمدی مردوزن اور بچے اور بے شمار دوسرے لوگ آئے ہوئے۔اور بڑا ان کا اثر و رسوخ ہے، جماعت کا بھی۔یعنی اس الارو (ILARO) کے احمدیوں کا بھی۔اور ویسے جماعت احمدیہ کا بڑا اثر بڑھ گیا ہے۔اور وہاں ہم نے جمعہ پڑھا اور بڑی خوشی ہوئی ان سے مل کے۔بات جو میں اس وقت مختصراً بتانا چاہتا ہوں کہ افریقہ میں سینکڑوں مساجد احمد یہ جماعت بنا چکی ہے۔اور ایک دھیلہ بھی انہوں نے مرکز سے نہیں لیا، مسجد کے لئے۔اور ان کے دماغ میں یہ بات ہے کہ خدا کے گھر کے لیے مانگنا نہیں، بناؤ۔بعض دفعہ چھ، چھ مہینے بناتے رہتے ہیں۔یعنی اگر زیادہ امیر نہیں اور مسجد بنانا چاہتے ہیں تو ہر مہینے پیسہ کچھ دے کہ بنیادیں بنادیں گے، پھر کھڑ کیوں تک وہ اٹھا دیں گے دیواریں، پھر اور لے جائیں گے، پھر چھ مہینے، آٹھ مہینے کے بعد وہ مسجد تیار ہو جائے گی۔پھر اندر کا وہ کام کرتے رہیں گے، نہ ادھر دیکھیں گے، نہ ادھر دیکھیں گے۔صرف آسمان کی طرف دیکھتے ہیں۔ان کی نقل کریں۔بنا ئیں، یہاں مسجدیں اور مرکز سے ایک دھیلہ نہ مانگیں۔اس بات میں آپ کا ان کا مقابلہ کروا دیا، آج میں نے۔وہ آیا کرتے ہیں جلسے پر۔وہ آپ سے پوچھیں گے؟ ان کو میں کہہ دوں گا کہ پتہ کریں، آپ سے۔میں جب کہ پ نے کتنی مسجد میں بنائیں ؟ وہ آپ کو بتائیں گے کہ انہوں نے کتنی مسجدیں بنائیں؟ 718