تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 688 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 688

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے خدمت کے ساتھ ساتھ آمد کا ذریعہ بنا دیا۔اور وہ اس طرح کہ جب ہمارے ہسپتالوں میں علاج کروانے والوں کو بکثرت شفاء ہونی شروع ہوئی تو وہاں کے رو سانے بھی ہمارے ہسپتالوں میں آنا شروع کر دیا۔اور انہوں نے اپنے طریق کے مطابق علاج کے اخراجات ادا کئے۔وہ مفت علاج کرانے کے لئے تیار نہ تھے۔اس طرح آمد کی صورت پیدا ہوگئی۔جو آمد پیدا ہوتی ہے، اس سے ہم غرباء کا مفت علاج کرتے ہیں۔حضور نے ہسپتالوں کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتالوں کی نیک شہرت کی وجہ سے وہاں کے وزراء بھی ہمارے ہسپتالوں میں علاج کے لئے آنے لگے۔جب لوگوں نے ان سے کہا کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کو چھوڑ کر احمد یہ مشن ہسپتالوں میں کیوں جاتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ دوسرے ہسپتالوں کے پاس سب کچھ ہے لیکن شفاء نہیں ہے۔چونکہ شفاء احمد یہ ہسپتالوں میں ملتی ہے، اس لئے ہم ان میں علاج کے لئے جاتے ہیں۔غانا میں ایک کیس ایسا بھی تھا یورپی ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ مریض کو یورپ لے جا کر وہاں کے کسی ہسپتال میں آپریشن کرواؤ۔مریض کے ورثاء میں اسے آپریشن کے لئے یورپ لے جانے کی استطاعت نہ تھی۔اس پر احمد یہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے حکومت سے کہا کہ انہیں آپریشن کرنے کی اجازت دیں تا کہ مریض کی جان بچانے کی صورت پیدا ہو سکے۔حکومت نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔آخر وہاں کے عوام نے حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ احمدی ڈاکٹروں کو آپریشن کرنے کی اجازت دے یا پھر حکومت کے خرچ پر مریض کو یورپ بھیجوا کر اس کا علاج کرائے۔اس پر حکومت نے احمدی ڈاکٹروں کو آپریشن کی اجازت دے دی۔انہوں نے آپریشن کیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اسے شفاء عطا کر دی۔معجزانہ شفایابی کے ایسے واقعات کی دور دور تک شہرت ہوئی۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آس پاس کے دوسرے ممالک کے لوگ بھی ہمارے ہسپتالوں میں علاج کے لئے آتے ہیں۔وہ علاج کے اخراجات ادا کرتے ہیں، انہیں ہم غریبوں کے مفت علاج میں خرچ کر دیتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں حضور نے ان سینکڑوں پرائمری اور مڈل اور درجنوں ہائر سیکنڈری سکولوں کی تفصیل بیان فرمائی، جو جماعت نے نائیجیریا، غانا، ایوری کوسٹ، سیرالیون، لائبیریا اور افریقہ کے بعض دوسرے ممالک میں کھولے ہیں، جو بہت کامیابی سے چل رہے ہیں۔اور وہاں تعلیم کے میدان میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔حضور نے یہ بھی بتایا کہ 688