تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 689 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 689

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء وہاں کی حکومتیں اور عوام ہماری اس خدمت کو بہت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اور اس کے دل سے معترف ہیں۔16 جولائی ، زیورک ( مطبوعه روزنامه الفضل کم اکتوبر 1980ء) اس سوال کے جواب میں کہ آپ کے دورہ کا مقصد کیا ہے؟ اور اس میں کس حد تک آپ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے؟ حضور نے فرمایا:۔دنیا اس وقت بڑی اور چھوٹی قوموں میں تقسیم ہو چکی ہے۔بڑی طاقتیں ایک دوسرے کے خلاف کسی نہ کسی شکل میں محاذ آرائی میں مصروف ہیں۔اور اپنے اپنے حلقہ اثر کو وسیع سے وسیع تر کرنے کی دوڑ دھوپ میں لگی ہوئی ہیں۔اس دوڑ دھوپ کے نتیجہ میں عالمی امن کو شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔اور یہ خطرہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔جہاں تک بڑی طاقتوں کا تعلق ہے، وہ امن کے نام پر انتہائی مہلک ہتھیار جمع کر رہی ہیں۔اور بجھتی یہ ہیں کہ وہ جتنے زیادہ مہلک ہتھیار ذخیرہ کریں گی ، امن کا امکان اتنا ہی زیادہ روشن ہوگا۔میرے نزدیک یہ امر کہ وہ اس میں کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں ، از حد مشکوک۔حضور نے قیام امن کے صحیح طریق کی نشاندہی کرتے ہوئے فرمایا:۔اس صورت حال میں امن کے قیام کا دوسرا بلکہ واحد ذریعہ یہ ہے کہ بنی نوع انسان کے دل محبت و پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعے جیتے جائیں۔اور انہیں یہ باور کرایا جائے کہ امن مہلک ہتھیاروں کے ذریعہ نہیں بلکہ ایک دوسرے سے محبت کرنے اور ایک دوسرے کی بے لوث خدمت کرنے کے ذریعہ قائم ہوگا۔کیونکہ مہلک ہتھیار ہلاکت تو پھیلا سکتے ہیں، امن قائم نہیں کر سکتے۔میں یورپی ممالک کا یہ دورہ بھی اسی لئے کر رہا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کو اسلام کی طرف سے امن کا پیغام دوں۔اور قیام امن کی حقیقی راہ انہیں بتاؤں۔چنانچہ میں جس ملک میں بھی جاتا ہوں ، لوگوں کو یہی یقین دلانے کی کوشش کرتا ہوں کہ انسانیت کی بقا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنا سیکھو۔اس لئے میں محبت کے ایک سفیر کی حیثیت سے یہ دورہ کر رہا ہوں۔اپنے دورہ کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔یورپ میں یہ میرا ساتواں دورہ ہے۔اور میرا احساس یہ ہے کہ رفتہ رفتہ اور درجہ بدرجہ میں اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہو رہا ہوں۔اور منزل مقصود قریب سے قریب تر آتی جارہی ہے۔689