تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 687
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء گی۔وہ اسلام کی آغوش میں آئے بغیر نہ رہیں گے۔میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب ہم لوگوں کے دلوں کو اسلام کے لئے جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔آئندہ ایک سو سال کے اندر 66 اندر یہ انقلاب رونما ہونے والا ہے۔حضور نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں ، جس نے حضور سے آپ کی زندگی کا مقصد اور مطمح نظر دریافت کیا تھا، فرمایا:۔میں نے اپنی زندگی بنی نوع انسان کی فلاح کے لئے وقف کر رکھی ہے۔میرے دل میں نوع انسان کی محبت اور ہمدردی کا ایک سمندر موجزن ہے۔اسی لئے میں انہیں راہ فلاح کی طرف ، جو بلاشبہ اسلام کی راہ ہے، بلا رہا ہوں۔یہاں بھی میں محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں۔اور وہ یہی ہے کہ انسان انسان سے محبت کرے۔محبت کے نتیجہ میں محبت پیدا ہوتی ہے۔ہمیشہ محبت ہی غالب آتی اور تعصب کے لئے سدا سے شکست مقرر ہے۔پس ہم کمال محبت کے زیر اثر اسلامی تعلیم کے محاسن اور ان کے مطابق اپنا عملی نمونہ پیش کر کے آپ لوگوں کے دل جیتیں گے اور ساتھ کے ساتھ آپ کے لئے دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ آ۔کے دلوں کو ہدایت کے لئے کھولے۔تا کہ آپ لوگوں کو اسلام کی آغوش میں آنے کی توفیق ملے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ آئندہ سو سال کے اندر اندر ہم تمام بنی نوع انسان کے دل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ہم دلوں کو فتح کرنا چاہتے ہیں ، حکومت حاصل کرنا ہمارا مقصد نہیں“۔اس سوال کے جواب میں کہ دنیا بھر میں تبلیغی نظام کو کامیابی سے چلانے کے لئے جماعت کے مالی وسائل کیا ہیں؟ حضور نے فرمایا:۔ایک تو افراد جماعت طوعی چندے دیتے ہیں اور ہر رنگ میں بڑھ چڑھ کر مالی قربانیاں کرتے ہیں۔دوسرے مالی لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ کی معجزانہ نصرت جماعت کے شامل حال ہے۔وہ خود جماعت کی دستگیری فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی معجزانہ نصرت کی مثال دیتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔”ہم نے چالیس لاکھ روپے سے مغربی افریقہ کے بعض ممالک میں کلینک کھولے۔یہ ایک چھوٹی سی کوشش تھی۔لیکن خدا تعالیٰ نے اس میں غیر معمولی برکت ڈالی۔اس نے ہمارے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفا رکھ دی۔جس کی وجہ سے لوگوں کا رجوع ہمارے ہسپتالوں کی طرف بڑھتا چلا گیا۔یہی وجہ ہے کہ اب ہمارے اس سارے پراجیکٹ کا سالانہ بجٹ چار کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔اس پراجیکٹ کو اللہ 687