تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 676 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 676

اقتباس از خطاب فرمودہ 05اکتوبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم صرف پیار سے جیت سکتے ہیں۔دل صرف خدا کے فضل سے جیت سکتے ہیں۔خدا سے ان کی اصلاح کی دعا مانگو، جو اس سے دوری اور ہلاکت کی راہ اختیار کر رہے ہیں کہ یہ تیرے بندے ہیں، ان کے لئے رحمت کے سامان پیدا کر۔اس کے لئے آپ کو راتوں کو جاگنا پڑے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ عاجزانہ اور تڑپ والی دعا غیر مسلم کے لئے تھی۔لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ میں اس وقت آپ سب کو جھنجھوڑ نا چاہتا ہوں۔بیدار ہو جا ئیں۔بہت بڑی تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں“۔حضور نے مولانا نذیر احمد صاحب مرحوم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔” جب وہ پہلے پہل گھانا میں تبلیغ کے لئے گئے تھے اور ان کو جس گاؤں میں وہ جاتے تھے، نکال دیا جاتا تھا۔تو وہ اپنی کٹھڑی اٹھا کر اگلے گاؤں چل دیتے تھے۔آخر خدا نے ان کے ذریعہ احمدیت کا قیام کیا۔اور آج یہ حال ہے کہ گورنمنٹ گھانا نے کیتھولک اور پروٹسٹنٹ مذہب کے علاوہ احمدیت کو بھی ملک میں مذہبی طور پر اثر انداز ہونے والی تحریک کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔اور جور پورٹیں آرہی ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ وہاں عیسائیت سے بے زار ہورہے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ ہمیں مبلغوں کی ضرورت ہے۔اور ان لوگوں کی خدمت کے لئے سامانوں کی ضرورت ہے۔اور سب سے زیادہ خدا کے حضور جھک کر دعاؤں کی ضرورت ہے۔اس لئے آپ بیدار ہو جائیں۔اگر خدا کی مخلوق کی خاطر اس کے حضور جھکیں گے تو پھر وہ آپ کی دعاؤں کو سنے گا۔اور ان لوگوں کی اصلاح کے لئے جس چیز کی ضرورت ہے، وہ مہیا کر دے گا۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اس سے زیادہ میرے لئے اور کیا خوشی کا باعث ہوگا۔مطبوعه روزنامه الفضل 23 دسمبر 1980ء) 676