تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 675 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 675

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 05 اکتوبر 1980ء آج اسلام کے لئے قربانی کی ضرورت ہے خطاب فرمودہ 05اکتوبر 1980ء بر موقع جلسہ سالانہ انگلستان ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ وہ انسان، جو اپنی غفلتوں اور گناہوں کے نتیجہ میں تباہی کے گڑھے پر آ کھڑا ہوا ہے، اسے ہلاکت سے بچا کر خدا کی رحمت کے سایہ میں لے آویں۔یہ کام آسان بھی ہے اور مشکل بھی۔اس کے لئے خدا کا پیار حاصل کرنا ضروری ہے۔بانی سلسلہ احمدیہ نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ۔۔۔خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنا تو کوئی مشکل نہیں۔وہ جان مانگتا ہے، جان دے دو، پیار مل جائے گا۔اسلام کی صحیح روح بھی یہی ہے۔جس طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی اطاعت اور پیار میں اپنی زندگی گزاری ہے، کسی اور نے نہ پہلوں میں سے اور نہ پچھلوں میں سے گزاری ہے۔اور آپ نے صحابہ کی ایسی تربیت کی کہ وہ بھی بکلی خدا کے ہو گئے۔پھر اب آپ کا جانثار پیدا ہو گیا ہے۔وہ ایسا مزیدار فقرہ کہہ گیا۔خدا کا پیار حاصل کرنا تو کچھ مشکل نہیں ، جو کچھ وہ مانگتا ہے، دے دو۔جان مانگتا ہے، جان دے دو۔پیاریل جائے گا۔آج وہ آپ سے کہہ رہا ہے۔دو صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا اگر تم دنیا میں اسلام کو غالب کرنا چاہتے ہوتو تمہیں صحابہ کرام ” کانمونہ پیش کرنا پڑے گا۔خالی زبانی جمع خرچ سے کچھ نہ ہوگا۔اور یہ بات مشکل بھی ہے۔آج ساری دنیامل کے اس کے غلبہ میں روک بن رہی ہے۔جھوٹے دلائل بیہودہ منطقی و فلسفی خیالات اور اپنی گندی عادتوں کے ساتھ اسلام پر اعتراض کرتے ہیں۔اسلام کے لئے آج قربانی کی ضرورت ہے۔جبکہ آپ نے ہر چیز خدا سے لی ہے، پھر وہ جو کچھ وو مانگتا ہے، وہ اسے دے دو۔وہ یہ نہیں کہتا کہ میں دگنا دوں گا۔بلکہ وہ کہتا ہے کہ میں بے شمار دوں گا“۔۔۔۔۔۔جماعت احمدیہ نے اسلام کو غالب کرنا ہے۔اسلام ڈنڈے، تلوار، نیزے، ایٹم بم، ہائیڈ روجن بم اور دوسرے ہتھیار، جن کا ابھی لوگوں کو پتہ نہیں، ان کے ذریعہ غالب نہیں آسکے گا۔دل 675