تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 677 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 677

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء نفرت ہمیشہ شکست کھاتی ہے اور فتح ہمیشہ محبت کو ہی حاصل ہوتی ہے ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء 28 جون، کراچی حضور نے جماعت کی بین الاقوامی حیثیت اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے بعض مسائل اور اسلامی تعلیم کی رو سے مسئلہ کے حل پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ساری دنیا میں پھیل چکی ہے۔جماعت کی اس ترقی پذیر بین الاقوامی حیثیت کی وجہ سے بعض نئے مسائل کا پیدا ہونا، ایک قدرتی عمل ہے۔اس میں سے ایک مسئلہ بین الاقوامی شادیوں اور ان کی وجہ سے پیدا ہونے والی بعض اشکال سے تعلق رکھتا ہے“۔حضور نے فرمایا:۔مثال کے طور پر جب افریقہ، امریکہ یا یورپ کے کسی ملک کی ایک لڑکی اسلام قبول کر کے احمدی ہو جاتی ہے تو طبعا وہ یہی چاہتی ہے کہ اس کی ایک مسلمان سے ہی شادی ہو۔ادھر اس کے عیسائی والدین اس بات کو پسند نہیں کرتے۔اور چاہتے ہیں کہ وہ کسی عیسائی سے شادی کرے۔مسلمان کے ساتھ شادی کی صورت میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسلامی فقہ کی رو سے لڑکی کا ولی ہونا ضروری ہے، سو اس کا ولی کون ہو؟ ایسی صورت میں اصول یہ ہے کہ اس کا ولی خلیفہ وقت کسی ایسے شخص کو مقرر کرے گا، جو ولایت کے فرائض ادا کرنے اور اس کے تعلق میں تمام ذمہ داریاں نبھانے کا اہل ہو۔اس کی عملی صورت یہ ہوگی کہ نائیجیریا، غانایا دیگر ممالک میں، جسے خلیفہ وقت نے اپنا نائب مقرر کیا ہے، یعنی اس ملک کا مبلغ انچارج ، یہ اس کا فرض ہے کہ ایسی لڑکی کاوہ خود ولی بنے یا وہ کسی ایسے شخص کو ولی مقرر کرے، جو اسلامی قانون کی رو سے ولایت کے فرائض ادا کرنے اور اس تعلق میں جملہ ذمہ داریاں نبھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔اسلامی تعلیم بڑی حسین بھی ہے، واضح بھی ہے اور بڑی پختہ بھی ہے۔چنانچہ میں نے اسلامی تعلیم کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت کر دی ہے۔حضور نے مزید فرمایا:۔دو دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھ سے تعلیمی ترقی کا ایک منصوبہ جاری کرایا ہے۔یہ منصوبہ غلبہ اسلام کی آسمانی مہم کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔اس منصوبہ کو جاری کرنے سے میرا مقصد 677