تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 646 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 646

ارشادات فرموده دوران دورہ سندھ تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم آپ نے فرمایا:۔" قرآن کریم نے دوسری حقیقت یہ بیان کی ہے کہ اگر صداقت کو ماننے والی جماعت یاد دہانیوں اور سمجھانے کے باوجود، پیار اور نرمی اور سختی کرنے کے باوجود اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرے گی تو خدا تعالیٰ اس جھنڈے تلے کوئی اور قوم لے آئے گا۔یہ کام کرنا تو جماعت احمدیہ نے ہی کرنا ہے مگر افراد بدل جائیں گے۔ہمارا دل کرتا ہے کہ افراد نہ بدلیں، میرے اور آپ کے ذریعہ یہ عظیم انقلاب انسان کی زندگی میں پیدا ہو۔مگر اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہمارے مرد اور ہماری عورتیں ، ہمارے بڑے اور ہمارے چھوٹے ، ہمارے جوان اور ہمارے بچے اسلامی تعلیم کا ایک عمدہ نمونہ بن جائیں۔کیونکہ جب تک وہ انقلاب، جو دنیا میں ہم لانا چاہتے ہیں، وہ ہماری زندگیوں میں نہیں آجاتا، اس وقت تک ہم اس انقلاب کو دنیا میں بپا نہیں کر سکتے۔اس لیے ہمارے لئے یہ از بس ضروری ہے کہ ہم خدا کے اطاعت گزار بندے بنیں اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی کامل پیروی کریں۔حضور نے فرمایا:۔بڑا اہم کام ہے، جو ہمارے سپرد ہوا۔اور بڑی اہم ذمہ داری ہے، اس شخص کی ، جس نے خود کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دامن کے ساتھ وابستہ کیا۔اگر تمہارا دعوئی تو یہ ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض کو پورا کرنے کے لئے اپنی ہر چیز قربان کر دیں گے اور عمل اس کے خلاف ہو تو خدا تم سے خوش نہیں ہوگا۔اور وہ برکتیں اور رحمتیں حاصل نہیں ہوں گی ، جن کا خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے۔اور نہ وہ مقصد حاصل ہوگا، جس کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے اور جس کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔اس لئے میں بار بار جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ جماعت احمد یہ وہ جماعت بن جائے ، جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے:۔صحابه سے ملا جب مجھ کو پایا صحابہ کی طرح اپنے اندر عشق و وفا اور قربانی اور ایثار کی روح پیدا کریں۔اور آپس میں بھائی چارے اور اخوت کی فضا قائم کریں۔خدا تعالیٰ تمہیں آسمانی رفعتیں عطا کرنا چاہتا ہے۔مگر یہ تو بڑی نا لائفتی ہے کہ کوئی شخص پھر بھی زمین کی طرف جھک جائے اور گناہ گار بن جائے“۔حضور نے فرمایا:۔میں جماعت کو یہ کہتا ہوں کہ اپنی زندگیوں میں انقلاب عظیم بپا کرنے کی کوشش کریں اور اپنے آپ کو اس وقت کے لئے تیار کریں، جب جماعت احمد یہ بحثیت جماعت اپنی زندگی کی دوسری صدی میں داخل ہو 646