تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 645 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 645

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ سندھ دنیا میں انقلاب بپا کرنے کے لئے پہلے اپنی زندگیوں میں انقلاب لانا ضروری ہے ارشادات فرموده دوران دورہ سندھ فروری 1980ء حضور نے فرمایا:۔صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبے کا اعلان کرتے وقت میں نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری صدی، غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اس لئے جماعت کو اس کے استقبال کی شایان شان تیاری کرنی چاہیئے۔مجھے خوشی ہے کہ پچھلے چند سالوں میں جماعت نے بڑی مالی قربانی دی۔ذہین بچوں کو وقف کیا ، جو جامعہ احمدیہ میں پڑھ رہے ہیں۔گوٹن برگ میں مسجد اور مشن ہاؤس بن گیا ، جہاں اسلام کی نمائندگی کے بہتر سامان پیدا ہو گئے۔پچھلے سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے اوسلو میں مسجد اور مشن ہاؤس کے لئے ایک بہت بڑی عمارت مل گئی۔پین، جو عیسائیت کا گڑھ ہے، وہاں بھی پچھلے سال قرطبہ کے قریب باموقع جگہ پر زمین کا ٹکڑامل گیا ہے۔اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی یہ بات ہے کہ وہاں کی حکومت نے مسجد اور مشن ہاؤس بنانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔امریکہ میں انگریزی ترجمہ قرآن کی وسیع اشاعت کے سامان پیدا ہو گئے ہیں۔اس مختصر سی تمہید کے بعد حضور نے فرمایا:۔اصل اور ضروری اور سب سے اہم بات جس کی طرف میں جماعت کو مختلف پیرایہ میں توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ ہم سے وعدہ کیا گیا ہے کہ اسلام غالب آئے گا۔اور غالب آئے گا، حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی جماعت کے ذریعہ۔خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ کو یہ توفیق دے گا کہ وہ اسلامی تعلیم کو ساری دنیا میں پھیلانے میں کامیاب ہو جائیں۔اور جیسا کہ قرآن کریم کی پیشگوئیاں ہیں اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے، اسلام نے آخری زمانے میں غالب آتا ہے۔اور آپ کے عظیم روحانی فرزند کے ذریعہ غالب آتا ہے۔چنانچہ تمام رکاوٹوں اور جماعت کی مخالفتوں، اس کی غربت اور کمزوریوں کے باوجود ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ خدا اور خدا کے رسول کی یہ بات پوری ہو کر رہے گی۔645