تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 647 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 647

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ سندھ گی اور خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہارے لئے دعا کریں گے اور کہیں گے کہ اے خدا! تیرے یہ بندے واقع میں اس قابل ہیں کہ تیرے دین کو ساری دنیا میں غالب کر دیں۔پس تمہاری زندگی میں اسلام کے حسن و احسان کے نظارے دنیا کچھ اس طرح دیکھے کہ وہ اسلام قبول کرنے کے لئے مجبور ہو جائے۔اور دنیا میں ایک ہی خدا ہو اور ایک ہی رسول ہو، جس کے جھنڈے تلے جمع ہو کر دنیا امن اور سکون سے زندگی بسر کرنے لگیں۔حضور نے فرمایا:۔سپین میں الحمرا کا محل آج بھی مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی یاد تازہ کرتا ہے۔یہ مسلمان انجینئروں کے فن تعمیر کا ایک ایسا حسین شاہ کار ہے کہ آج کے اس ترقی یافتہ زمانہ میں یورپین اس نو سو سالہ پرانی عمارت کے بعض حصوں کو اس خیال سے چھیڑ تے نہیں کہ کہیں خراب ہوگئی تو دوبارہ بنا نہیں سکیں گے“۔آپ نے فرمایا:۔پہلی جنگ عظیم کی وجہ سے امریکہ میں ترقی شروع ہوئی۔لوگوں کو مجبوراً دماغ لڑانے پڑے۔لیکن جب ترقی کے راستے پر چل پڑے تو چھلانگیں مارتے ہوئے آگے نکل گئے۔اس لئے جب ہم کہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے تو یہ دنیوی نقطہ نگاہ سے بھی ممکن ہے۔اگر امریکہ آگے نکل سکتا ہے تو ہم خدا کے دین کو دنیا میں غالب کرنے کے لئے کیوں کامیاب نہیں ہو سکتے ؟“ ( مطبوعه روزنامه الفضل 04 مارچ 1980ء) 647