تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 629 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 629

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء شائع کرتے ہیں۔اور جب عیسائی یا دوسرا کوئی مذہب والا ان سے تنگ آجاتا ہے تو پھر وہ اخبار کو کہتا ہے کہ اب یہ سلسلہ بند کر دو۔امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ اس کا ترجمہ ہو چکا ہے جاپانی میں۔یہ میرا ایک چھوٹا سا مضمون ہے۔انگریزی میں بھی وہ شائع کر رہے ہیں۔نجی میں جو آئی لینڈ ہیں، وہاں کی مقامی آبادی میں احمدیت اثر ورسوخ قائم کر رہی ہے اور بہت سے مقامی لوگ جو ہیں، وہ احمدی ہو چکے ہیں۔کینیڈا میں دوجگہ ہمارے مبلغ والے مشن قائم ہو چکے ہیں، ویسے بہت سارے مشن ہیں۔امریکہ کے مغربی ساحل سان فرانسسکو میں مشن کی ایک نئی برانچ کھول دی گئی ہے۔اور ہمارے یہاں کے پڑھے ہوئے ایک مبلغ وہاں کام کر رہے ہیں۔آسٹریلیا میں نئی جماعت قائم ہوئی ہے۔مغربی جرمنی میں فرینکفرٹ کے مقام پر اسلامی موضوعات پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی ، اسی طرح سوئٹزر لینڈ میں ، جو بہت کامیاب ہوئی“۔۔۔۔۔۔نصرت جہاں ریز روفنڈ۔خدا کے فضل سے ہماری وہ قربانی اللہ کے حضور مقبول ہوگئی۔اور اس کا ہمیں اس سے پتہ لگتا ہے کہ جو ریز ورفنڈ 1970ء میں اکاون لاکھ کی اپیل پر اور ترپن لاکھ، چھہتر ہزار کی عملاً وصولی پر قائم ہوا تھا، اس میں خدا تعالیٰ نے برکت ڈالی۔دوست بڑی ہمت کرتے ہیں۔جو اپیل ہے، اس سے زیادہ چندہ آجاتا ہے۔یہ سرمایہ تھا۔اس کے متعلق بہت سی باتیں میں پہلے بتا چکا ہوں، دہرانے کی ضرورت نہیں۔ترین لاکھ کا سرمایہ تھا، جو وہاں لگایا گیا۔اور ترپن لاکھ کا سرمایہ ، جو آپ نے دیا، قربانی دی خدا کے حضور، خدا نے اسے قبول کیا اور اس میں برکت ڈالی۔اتنی برکت ڈالی کہ اس ترین لاکھ میں سے آپ کئی کروڑ روپے پہلے خرچ کر چکے ہیں۔یہ آپ جمع تفریق کر کے نکالیں۔ترپن لاکھ میں سے کئی کروڑ روپیہ ہم خرج کر چکے ہیں۔اور اس سال گزشتہ میں اس ایک سال میں ترین لاکھ جو تھا، اس میں سے کئی کروڑ خرچ ہونے کے بعد ایک کروڑ ، انتالیس لاکھ ، چوالیس ہزار ہمارے پاس تھا۔اور اس میں سے ایک کروڑ سات لاکھ چوبیس ہزار روپیہ خرچ ہو گیا اور باقی چھہتر لاکھ روپیہ بچ گیا۔یہ ترین لاکھ میں سے سب کچھ ہوا۔تو ترین لاکھ میں تو حساب کی رو سے ایسا نہیں بنتا۔اگر ترپن لاکھ میں آپ خدا تعالی کی برکت اور رحمت شامل 629