تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 628 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 628

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم سکول کے پاکستانی پرنسپل کو ( یعنی جو ملک میں ہمارا پاکستانی پرنسپل ہے اور وہ مجھے بھی عجیب لگا کہ انہوں نے بجائے اس کے کہ کسی گیمبین کو اس کام کے لئے منتخب کیا ہوتا ، انہوں نے ہمارے پاکستانی پرنسپل کو ، ہمارے سکول کا پرنسپل جو پاکستانی ہے، اسے ) ویسٹ افریقن اگر امینیشن کونسل کی نیشنل کمیٹی کا رکن منتخب کر لیا۔وہ دوسرے ملکوں میں دوروں پر بھی جاتے ہیں۔سالانہ جلسہ کی صدرات ملک کے وائس پریذیڈنٹ صاحب نے کی۔بعض جلسوں میں ان کے پریذیڈنٹ صاحب بھی آجاتے ہیں۔گیمبیا میں امسال ” الاسلام کے نام سے رسالہ جاری کیا گیا ہے۔یہی حال پوری طرح تندہی کے ساتھ ، پوری ہمت کے ساتھ ، پورے جذبے کے ساتھ ان ممالک میں جنہیں ایک وقت میں عیسائیت نے اسلام کی گود سے یا پیکترم سے، بد مذہبی سے جیتا ، اب ہم واپس ان کو اسلام کی طرف لا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے مبلغوں کو یہ توفیق دی ہے۔ولا فخر ہمارے لئے فخر کی کوئی بات نہیں۔خدا ہی ہے، جو منصوبے بناتا اور ہمیں کامیابیاں عطا کرتا ہے۔مشرقی افریقہ میں کینیا میں سکول کے اجراء کے لئے کوشش کی جارہی ہے اور ایک زمین کا ٹکڑا خرید لیا ہے۔کینیا کے پڑوسی ملک روانڈا ( نام ٹھیک نہیں پڑھا گیا) میں خدا کے فضل سے ایک جماعت قائم ہو چکی ہے۔تنزانیہ میں ایک نے مشن کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ایک مقامی مبلغ عیسی احمدی وہاں متعین کئے گئے ہیں۔اب وہاں تنزانیہ میں مشنوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔تین نئی مساجد اس سال تعمیر ہوئی ہیں۔اس ایک سال کے اندر تین نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں اور ایک مشن ہاؤس کی تعمیر ہورہی ہے۔تنزانیہ کی جماعت کا جلسہ سالانہ کامیاب رہا۔پانچ ہزار کی نفری اس میں شامل ہوئی۔جولٹریچر شائع ہوا:۔نماز سواحیلی زبان میں، پانچ ہزار اسلام کے اسباق سواحیلمی زبان میں، پانچ ہزار کشتی نوح سواحیلی ایڈیشن ، دوسرا ایڈیشن، دوہزار اور ایک اور کتاب تیار ہو رہی ہے۔یہ سارے مشن غیر ممالک میں ، افریقہ میں، یورپ میں، امریکہ میں، جزائر میں ، انڈونیشیا میں، سب جگہ یہ مشن جو ہیں، وہ پوری تندہی سے یہ کام کر رہے ہیں۔جامان میں بھی مشن بڑا activo ہو گیا ہے اور وہاں انہوں نے رسالے شائع کرنے شروع کر دیئے ہیں۔جلسے کرتے ہیں، اخباروں میں خطوط لکھتے ہیں۔اتنی ان کی عزت ہے کہ اخبار ان کے خطوط کو 628