تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 600
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1979ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد پنجم۔تھے، حصہ لینے پر بھی۔جو پہلے دیا کرتے تھے یا فوت ہو گئے، اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے۔اللہ تعالیٰ انہیں اس کی احسن جزاء دے۔دفتر دوم 66ء،67ء کو پانچ ہزار دوسو، ستاون روپے سے شروع ہوا اور 76ء، 77ء میں ایک لاکھ ستر ہزار، ایک سو چورانوے تک پہنچ گیا۔یعنی جس وقت یہ شروع ہوا، اس وقت دفتر اول کا جو چندہ تھا، ایک لاکھ، تریسٹھ ہزار اس سے دس ہزار سے بھی زیادہ رقم 77ء،78ء میں دفتر سوم سے آنی شروع ہو گئی۔اس سال تو نہیں کیونکہ میں مشورہ نہیں کر سکا اور حالات کا جائزہ نہیں لے سکا ، سوچ اور غور اور فکر نہیں کر سکا اور دعائیں نہیں کر سکا، اس لئے دفتر چہارم کا اعلان نہیں کروں گا۔لیکن یہ جو کھڑا ہو گیا تھا چندہ، اس کے نتیجہ میں تحریک جدید کو اپنے کام میں وقتیں پیدا ہونی شروع ہوگئیں۔جس کو ایک حد تک دفتر سوم نے سنبھالا۔لیکن بعض ایسے ذرائع آمد تھے، جو یکدم بند ہو گئے اور ان کی وجہ سے بہت دقت کا سامنا ہوا۔پھر میں نے جماعت کو ایک ٹارگٹ دیا، پندرہ لاکھ روپے کا۔آٹھ اور دس لاکھ کے درمیان کہیں کھڑی ہو گئی تھی تحریک، مالی قربانیوں کے میدان میں۔اور ٹارگٹ کے لئے جماعت کوشش کرتی رہی لیکن ٹارگٹ تک پہنچی نہیں۔یہ کئی سال کی بات ہے۔اس واسطے میں نے ٹارگٹ بڑھایا نہیں۔ہر سال میں کہتا رہا، میراپندرہ لاکھ کا ٹارگٹ ہے، یہاں تک پہنچو۔پچھلے سال کی وصولی تیرہ لاکھ منا نوے ہزار ہے۔سال رواں میں 22 اکتوبر تک آٹھ لاکھ کی وصولی ہو جانی چاہیے تھی۔اس میں سے سات لاکھ اسی ہزار وصول ہو چکا ہے۔اس لئے امید ہے کہ سال رواں میں کم و بیش پندرہ لاکھ کا ٹارگٹ پورا ہو جائے گا، انشاء اللہ تعالی۔یہ پاکستان کی جماعتوں کی مالی قربانی ہے۔تحریک جدید کو جہاں یہ دقت پیش آئی کہ ساری دنیا کے اقتصادی حالات کے نتیجہ میں پاکستان سے باہر دین اسلام کی خدمت کے لئے جماعت کوئی رقم قانونا بھجوا نہیں سکتی تھی اور نہیں بھجوائی گئی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلے میں یہ سامان پیدا کر دیا کہ باہر اس قدر ترقی جماعت کو خدا کے فضل اور اس کی رحمت سے ہوگئی کہ باہر کی جماعتوں نے، بیرون پاکستان کی جماعتوں نے ، بیرون پاکستان کے بہت بڑے بوجھ خود اٹھالئے اور خود کفیل ہو گئے۔یہاں جو اخراجات ہیں، وہ اب کم ہو گئے ہیں۔لیکن جو ہیں، وہ بہت ضروری ہیں۔مثلاً مبلغین کا تیار کرنا ، جامعہ احمدیہ کا خرچ ہے۔مبلغین کا تیار کرنا ، جماعت کی ذمہ داری اس معنی میں ہے کہ تیاری کا خرج جماعت مہیا کرے۔اور جماعت کی ذمہ داری اس معنی میں بھی ہے کہ خرچ کروانے کے لئے اپنے بچے وقف کرے۔اور بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق مخلص نو جوان آگے آئیں۔600