تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 599 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 599

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اکتوبر 1979ء دنیا جو دوری کی راہیں اختیار کئے ہوئے ہے ، خدا کرے وہ قرب میں بدل جائیں خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1979ء انصار اللہ کے اجتماع کے جمعہ کے خطبہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس دن میں تحریک جدید کے سال نو کا اعلان کیا کرتا ہوں۔تحریک جدید کو شروع ہوئے 45 سال ہوچکے ہیں اور دفتر دوم کو شروع ہوئے 35 سال ہو چکے ہیں اور دفتر سوم کو شروع ہوئے 14 سال ہو چکے ہیں۔یہ چھیالیسویں سال کا اعلان ہے، جو میں اس وقت کر رہا ہوں اور دفتر دوم کے چھتیسویں اور دفتر سوم کے پندرھویں سال کا اعلان۔45 سال پہلے تحریک جدید جب شروع ہوئی تو 35 سال پہلے یعنی اس کے دس سال کے بعد دفتر دوم کا اعلان ہو گیا۔لیکن اس کے بعد پچیسویں سال، جب دس سال پھر گزر گئے تو دفتر سوم کا اعلان ہونا چاہیے تھا، وہ نہیں ہوا۔وقت گزر گیا۔بہت ساری وجوہات تھیں، ان میں جانے کی ضرورت نہیں۔بہر حال آج سے 14 سال پہلے میں نے اس کا اعلان کیا۔اعلان اس لئے کیا کہ دفتر اول میں جو دوست شامل ہوئے ، ان کا اس لمبے عرصہ کے گزر جانے کی وجہ سے چندہ، ان کی مالی قربانی اتنی نہیں رہی تھی کہ تحریک کے بوجھ کو وہ اٹھا سکیں۔اور ایک وقت ایسا آیا کہ جب تحریک جدید کا سارا چندہ قریباً ایک جگہ ٹھہر گیا۔اور ضروریات تو ہر سال بڑھتی ہی ہیں۔اور جماعت کا قدم تو ہر سال آگے ہی بڑھنا چاہیے۔اس وقت یہ بات ذہن میں آئی کہ دفتر سوم کا اعلان ہونا چاہیے تھا، وہ نہیں ہوا۔وہ اعلان کیا گیا۔66ء،67ء میں پہلی دفعہ دفتر سوم کا چندہ تحریک جدید کے چندہ میں شامل ہوا۔66ء،67ء میں دفتر اول کا چندہ ایک لاکھ، تریسٹھ ہزار تھا اور دفتر سوم کا پہلے سال کا چندہ پانچ ہزار، دوسو، ستاون ہوا۔کام شروع ہو گیا اور اس نے ترقی کرنی تھی۔آہستہ آہستہ پہلے سال اس طرف توجہ نہیں دی گئی۔دوستوں کو توجہ نہیں ہوئی۔کچھ لوگ دفتر دوم میں شامل ہوتے رہے۔جن کو توجہ ہوئی، اس طرف اور سال رواں یا پچھلے سال کہنا چاہیے ، یعنی 77ء،78ء میں دفتر اول کا چندہ ایک لاکھ، تریسٹھ ہزار دوسو، اٹھائیس سے گر کے ایک لاکھ ، اکیس ہزار تین سو اٹھتر رہ گیا۔یعنی یہ نیچے جارہے تھے۔دوست فوت ہو رہے تھے، دوست پنشن پر جا رہے تھے ، بڑی عمر کی وجہ سے آمدنی میں کمی ہورہی تھی ، وہ اس قدر مالی قربانی نہیں دے سکتے 599