تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 595 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 595

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1979ء یہ جماعت مرنے کے لئے نہیں، زندہ کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے خطاب فرمودہ 21اکتوبر 1979ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔رضينا بالله رباً۔ہمارا رب کریم بڑا ہی دیالو ہے۔آسمانوں اور زمین کو ہمارے لئے اس نے اپنی نعماء سے بھر دیا ہے۔ہر مادی چیز ، جس کی ہمیں ضرورت تھی ، ہماری فطرت کو ، ہمارے جسموں کو ، ہماری روح کو ، اس کے قرب میں آسمانوں تک پہنچنے کے لئے وہ سب کچھ اس نے ہمارے لئے آسمانوں اور زمین میں مہیا کر دیا۔اور اس نے ہمیں وہ سب طاقتیں عطا کیں، جن کے حسن کا ہر پہلوا سے پیارا ہے۔اور جن کے ہر پہلو کو حسین بنانا ہمارا کام ہے۔ہماری ہدایت کے لئے اس نے اپنے فضل سے رحمة للعالمین کو ہمارا ہادی اور راہبر بنا کر بھیجا۔جو ایک کامل اور مکمل تعلیم لے کر آئے۔جس تعلیم نے ہمارے وجود کے درخت کی ہر شاخ کو بار آور کیا اور جس نے ہماری روح کو اللہ کے نور سے منور کیا۔اس رہبر سے، اس بادی سے بھی ہم خوش ہیں۔وبمحمدرسولًا ہم راضی ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے، جنہوں نے ہمارے سامنے ایک کامل اور حسین تر اسوہ پیش کیا۔اور ہمارے لئے اس بات کو ممکن بنادیا کہ ہم میں سے ہر ایک شخص اپنی اپنی استعداد کے دائرہ میں انتہائی رفعتوں کو حاصل کر سکے۔جس نے نوع انسان سے اس قدر پیار کیا کہ ان کے لئے دعا ئیں خدا کے حضور کچھ اس طرح مانگیں کہ وہ قبول ہوئیں۔اور نوع انسانی کو یہ وعدہ دیا گیا اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں سب کے سب انسان خدائے واحد و یگانہ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے اور خدائے تعالیٰ کے پیار کو حاصل کریں گے، جن کے دل خدا تعالیٰ کی حمد سے ہمیشہ معمور رہیں گے اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا پیار، جن کے سینوں میں موجزن رہے گا۔595