تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 594 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 594

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ تنزانیہ تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم روح سے واقفیت رکھتے ہوں۔تاجوق در جوق نئے داخل ہونے والوں کے سامنے اسلام اس کی صحیح صورت میں پیش کیا جا سکے۔اور وہ حقیقی اسلامی تعلیمات پر کار بند ہوسکیں۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر احمدی قرآن کریم کا مطالعہ کرنے والا اور اس پر غور و فکر کرنے والا ہو۔اسی غرض سے جماعت کی طرف سے مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔تاہر ملک کے لوگ اپنی زبان میں خدا کے پیغام کو پڑھ سکیں اور اپنی زندگیوں میں جاری کر سکیں۔آپ لوگ اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ سواحیلی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ بہت عرصہ ہوا شائع ہو چکا ہے۔اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ حکمت اور معرفت کے اس خزینے سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا نہیں۔خدا کرے کہ آپ خدا کی اس آخری کتاب کو پڑھنے والے، اس پر غور و تدبر کرنے والے اور اس کے احکامات کو اپنی زندگیوں میں جاری کرنے والے بنیں۔قرآن کریم کو پوری طرح سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم خدا تعالیٰ سے دعاؤں اور نوافل کے ذریعہ امداد کے خواہاں ہوں۔اور اسی لئے میں نے احباب جماعت کے سامنے جو بلی منصوبہ کے سلسلے میں عبادات کا ایک پروگرام تجویز کیا ہے۔جس پر خلوص نیت اور صدق دل سے عمل کرنے کے نتیجے میں خدا تعالیٰ ہم پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھول دے گا اور ہمیں قرآن کریم کے علوم و معارف سمجھنے کی توفیق عطا فر مائے گا۔اور احمدیت میں نئے داخل ہونے والوں کی صحیح تربیت کرنے کی توفیق بخشے گا۔پس اس وقت میں آپ کو اس بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آپ آئندہ صدی، جو غلبہ اسلام کی صدی ہے، کے استقبال کے لئے خود کو تیار کریں۔اور اس غرض کے لئے پورے غور اور تدبر سے قرآن کریم کا مطالعہ کریں، پوری پابندی سے اس کے احکام پر عمل پیرا ہوں اور قرآن کریم کو بجھنے کے لئے اور اپنے نفوس کے تزکیہ کے لئے دعاؤں، نوافل اور عبادات کے ساتھ خدا تعالی کی امداد کے طالب ہوں۔خدا تعالی ہم پر اپنے فضل نازل فرما دے، ہمیں قرآن حکیم کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔اور ہمیں توفیق دے کہ ہم يَدْخُلُوْنَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًان کے تحت داخل ہونے والوں کے لئے نیک نمونہ بن سکیں۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آپ کے مال میں اور جانوں میں برکت دے۔آمین۔والسلام ( دستخط) (مهر) خليفة المسيح الثالث 594 ( مطبوعہ روز نامہ الفضل 25 اکتوبر 1979ء)