تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 596 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 596

خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1979ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم - یہ وعدہ جو دیا گیا تھا، اس وعدہ کے پورا ہونے کا زمانہ آ گیا۔اور خدا تعالیٰ کی تدبیر اور تقدیر حرکت میں ہے۔اور دنیا کے گوشے گوشے میں انقلابی تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔اس انقلاب عظیم نے جماعت احمدیہ کو جو ایک غریب جماعت تھی، جو ایک دھتکاری ہوئی جماعت، جو ایک بے کس جماعت اور یاست سے جو محروم جماعت ہے، اسے زمین سے اٹھا کر آسمانوں تک پہنچا دیا۔اور ہر آن خدا تعالیٰ کے فضل بارش کی طرح نازل ہو رہے ہیں۔اس کی رحمت کے دو تازہ نمونے یہ ہیں کہ جماعت ہائے احمد یہ یورپ اور انگلستان کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ ایک بڑی جائیداد انہوں نے اشاعت اسلام کے لئے ناروے میں خرید لی ہے۔الحمد للہ۔اور یہ بھی توفیق انہیں دی کہ چین کے ملک میں، جو Catholicism کا گھر ہے، ایک زمین خریدی گئی ہے۔اور اس زمین کے متعلق وہاں کی لوکل باڈی نے اور حکومت نے بھی لکھ کر یہ اجازت دی ہے کہ وہاں جماعت احمدیہ کا مشن ہاؤس اور خدا کا گھر مسجد بنائی جاسکتی ہے۔الحمد للہ۔اب سوائے دو، ایک جگہ کے جہاں کوشش ہو رہی ہے، یورپ کے ہر ملک میں خدا کے نام کو بلند کرنے کے لئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو پھیلانے کے لئے مشن ہاؤس اور مساجد بن چکی ہیں۔( نعرہ ہائے تکبیر و اسلام زندہ باد ) ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں، جن سے ہم اپنے رب کریم کا شکر ادا کرسکیں۔دنیا نے کہا تھا کہ ہم اس جماعت کو اپنے پاؤں تلے روند دیں گے۔خدا کے فعل نے ثابت کیا کہ یہ جماعت مرنے کے لئے نہیں، زندہ کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے۔( نعرہ ہائے تکبیر، وللہ الحمد ) قرآن کریم کے تراجم اور قرآن کریم کی تفسیر کے کثرت سے شائع کرنے کا انتظام ہو رہا ہے۔اس منصوبہ کی ابتدا ہو چکی کہ امریکہ میں ایک ملین ( دس لاکھ ) قرآن کریم کے مترجم نسخے شائع کئے جائیں۔تجربہ ایک بہت بڑے چھاپہ خانے نے ہمیں ہزار نسخے طبع کرنے شروع کئے ہیں اور امید ہے کہ نومبر کے مہینہ میں یہ نہیں ہزار نسخے وہ طبع کر کے ہمیں دے دیں گے۔اس کے چند صفحات نمونہ کے طور پر ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں۔طباعت کا معیار بہت اچھا ہے اور بڑے سستے داموں وہ اسے طبع کر رہے ہیں۔یہ نہیں ہزار نسخے سارے امریکہ میں پھیلا کے مزید آرڈر لئے جائیں گے۔وہاں تھوک فروش اسب ہیں ، جو کہتے ہیں، ہمیں کئی لاکھ نسخے دے دو۔لیکن وہ نمونہ مانگتے تھے نمونہ تیار ہوگیا اور روک دور ہوگئی۔راہ ہموار ہوگئی۔اور خدا کے فضل پر ہم امید رکھتے ہیں کہ اگلے چند سالوں کے اندر لاکھوں کی تعداد میں قرآن کریم امریکہ کے ملک میں تقسیم ہو جائے گا۔596