تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 589
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ 06 ستمبر 1979ء سے زیادہ فضل خدا کا اس جماعت پر ہوا ہے۔اس وقت جماعت کو چار لاکھ روپیہ دینا بھی مشکل تھا، اس لئے عورتوں سے اپیل کی گئی۔مگر آج آپ کے پاس اتنی رقم جمع ہے کہ آپ کو ایک دھیلہ بھی نہیں دینا پڑے گا۔اور ہم نے یورپ کو کہہ دیا ہے کہ اپنا بو جھ آپ اٹھاؤ۔کیونکہ اس وقت نہ مرد اور نہ ہی عورت روپیہ بھیج سکتی ہے۔قانون کی پابندی ہے۔مگر قانون کی پابندی تو زمین پر ختم ہو جاتی ہے۔آپ نے تو آسمان پر چھلانگ لگانی ہے۔دعائیں کرنی ہیں کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے (ان المساجد اللہ ) اس گھر میں برکت ڈالے اور اس کا اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پھیلانے میں یہ مساجد اور مشن ہاؤس حصہ لیں اور اسلام پھیلائیں۔پس خوشخبری یہ ہے کہ ناروے میں خدا نے ہماری جماعت کو، جو کہ ایک غریب جماعت ہے، باوجود اقتصادی بحرانوں کے، جو کہ ساری دنیا میں ہیں، یہ جگہ خریدنے کی توفیق دے دی ہے۔ہم کسی اور وجہ سے انکار کر دیں تو اور بات ہے، اس وجہ سے انکار نہیں کریں گے کہ پیسے نہیں ہیں۔اللہ کا فضل ہے۔باقی جو ملک رہ گئے ہیں، فرانس، بیلجیم ، سپین اور اٹلی ہیں۔ہم سارے یورپ کے ممالک میں مساجد بنانا چاہتے ہیں۔جو کام شروع کرو، حرکت میں برکت ہوتی ہے، خدا خود برکت دیتا ہے۔فرانس اور بیجیم میں ایک سال میں مشن قائم ہو جائے گا، انشاء اللہ۔سین ہے، وہاں کہتے تھے کہ مشن قائم ہو ہی نہیں سکتا۔میں نے دو سال پہلے کہا کہ یہ یورپ کا بہت امیر علاقہ ہے، ایک جگہ کارخانے لگ گئے تو وہ جگہ مہنگی ہوگئی۔مگر جس دوسری جگہ کی آبادی وہاں سے اٹھ کر کارخانوں والی جگہ پر آگئی ، وہاں قیمتیں کم ہو گئیں۔مانگ کم ہوگئی تو قیمت کم ہوگئی۔یہ اقتصادیات کا اصول ہے۔میں نے کہا مبلغوں سے کہ تم میڈرڈ وغیرہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہو، وہاں سستی زمین ممکن نہیں۔چنانچہ ہمارے ایک مبلغ نے ، جسے میڈرڈ سے اتنی محبت نہیں، قرطبہ کے قریب ایک قطعہ زمین ڈھونڈا ہے، سات ہزار پاؤنڈ میں۔پہلے کہتے تھے کہ ستر ، اسی ہزار پاؤنڈ سے کم جگہ نہیں مل سکتی۔یہ جگہ قرطبہ سے تمھیں، پینتیس میل دور ہے۔فرانس سے کئی رپورٹیں آ رہی ہیں کہ کام شروع ہو گیا ہے۔اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کون سا علاقہ مناسب ہے کہ وہاں پر مشن قائم کیا جائے۔وہاں بھی انشاء اللہ جلدی مشن بن جائے گا۔فرانسیسی بولنے والے مبلغ تیار ہورہے ہیں۔ہم مبلغین کو مختلف زبا نہیں سکھا رہے ہیں۔ناروے، ڈنمارک اور سویڈن میں مبلغ وہاں کی زبان بولتے ہیں۔یوگوسلاوین زبان سیکھنے کے لئے ہم نے ایک نو جوان مبلغ کو جامعہ کا امتحان پاس کرتے ہی یوگوسلاویہ بھیج دیا ، خدا کے فضل کا ہم شکر نہیں 589