تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 590
ارشادات فرموده 06 ستمبر 1979ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد پنجم ادا کر سکتے کہ ہم نے ایک بچہ بھیجا، یوگوسلاویہ کمیونسٹ ملک ہے، بہت کی پابندیاں ہیں، اس نے البانوی زبان کا امتحان بی۔اے کی سطح پر دیا ہے، اب ایم۔اے کر رہا ہے۔سوئٹزر لینڈ میں البانوی بولنے والے بہت سے لوگ بستے ہیں، جو کارخانوں میں اور دیگر جگہوں پر کام کرتے ہیں۔ہمارے سوئٹزر لینڈ مشن نے ایک دعوت کا اہتمام کیا ، جس میں پندرہ ہیں البانوی زبان بولنے والے افراد کو بلا لیا۔ہمارے اس مبلغ نے ، جو البانوی زبان میں ایم۔اے کر رہا ہے، ان سے ان کی زبان میں گفتگو شروع کی۔دو تین گھنٹے یہ گفتگو جاری رہی۔اس کے بعد ان میں سے ایک شخص نے ، جو کہ البانوی زبان کا چوٹی کا ماہر تھا، ہمارے سوئٹزر لینڈ کے مبلغ کو بتایا کہ میں نے اپنی ساری عمر میں آج تک کسی غیر البانوی کو اتنی اچھی البانوی زبان بولتے نہیں دیکھا۔یہ خدا کا فضل ہے۔یوگوسلاویہ میں دوز بانیں بولی جاتی ہیں۔مسلمانوں میں البانوی زبان بولی جاتی ہے اور دوسرے حصے میں ایک اور زبان ہے۔کہا گیا ، اس مبلغ کو وہ زبان بھی سکھاؤ۔میں نے کہا، نہیں ،اگلے سال ایک اور شخص کو بھیجیں گے۔- بھیجیم میں فرنچ بولنے والے رہتے ہیں۔جب وہاں مشن کھولیں گئے تو وہاں کی زبان بولنے والے وہاں ہوں گے۔بیجیم میں ایک احمدی نے ایک کیتھولک لڑکی سے شادی کر لی ہے۔جس لڑکی سے شادی کی ہے، وہ اپنے باپ کی اکیلی اولاد ہے۔اس کا نہ کوئی اور لڑکا ہے، نہ لڑکی۔باپ بہت بڑا زمیندار ہے۔اس لڑکی کے ابھی تک اولاد نہیں ہوئی۔پانچ سال ہو گئے ہیں ، شادی کو۔لڑکی کا باپ بھی فکر میں ہے کہ اگر لڑکی کے اولاد نہ ہوئی تو ساری جائیداد اس خاندان کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔اس کی تھولک لڑکی نے اپنے خاوند کے خط کے ساتھ مجھے خط لکھا ہے، دعا کے لئے۔میرے ذہن میں آیا ہے، ( کرنے والا تو خدا ہے۔اس کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔) اسے یہ کہوں کہ اگر تم ایک دو، چار کنال زمین اسلام کی اشاعت کے لئے دے دو تو خدا سے امید ہے کہ وہ میری دعاؤں کو قبول کرے گا۔اگر ایسا ہوا تو وہاں مشن قائم کر دیا جائے گا، انشاء اللہ۔اٹلی میں بھی میں نے کوشش کی تھی اور کہا تھا کہ میں نے روم میں مسجد نہیں بنانی۔روم میں وہ لوگ مسجد بنائیں گے، جن کے پاس پیسہ ہے۔اور جو کہیں گے کہ ہم دس کروڑ روپے کی لاگت سے اتنی بڑی مسجد بنائیں گے، جس کے اتنے ستون اتنی محرا میں ہوں گی اور اتنی خوبصورت مسجد ہوگی۔مجھے یہ نہیں چاہئے۔جو اٹلی کا شمال مغربی حصہ ہے، اس میں فائدہ یہ ہے کہ وہ یوگوسلاویہ کے ساتھ ملتا ہے۔اس کے ساتھ ہنگری اور آسٹریا ہیں۔میں نے کہا کہ اس جگہ ایک گاؤں میں زمین لے لیں ، وہاں پر ہمارا ایک مرکز بن جائے گا۔وہاں سے ایک مبلغ صبح کو یوگوسلاویہ جا کر شام کو واپس آسکے گا، اتنا قریب ہے۔590