تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 588
ارشادات فرموده 06 ستمبر 1979ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ناروے میں کافی جماعت بن چکی ہے۔باہر سے کافی لوگ وہاں گئے ہیں۔یہاں پر کافی عرصہ سے کوشش کر رہے تھے کہ اچھی جگہ مل جائے ، مگر زمین بڑی مہنگی مل رہی تھی۔اس وقت اتنے پیسے بھی نہیں تھے۔یہ یورپ کے چھوٹے چھوٹے ملک ہیں، مگر ان میں بھی جرمنی اور فرانس کی طرح مہنگائی بہت ہو گئی ہے۔یہ ممالک آپس میں لڑتے بھی نہیں، مگر پھر بھی مہنگائی بہت ہے۔اب وہاں سے خط آیا ہے کہ پندرہ لاکھ کرونا ہیں، میرے خیال میں دو روپے سے کچھ زائد کا ہے، ایک کرونا۔یعنی قریباً تھیں، پنتیس لاکھ روپے میں ایک مکان مل رہا ہے۔چار کنال زمین میں دو کنال جگہ خالی ہے، جس پر بعد میں مسجد بنائی جا سکتی ہے۔دو کنال میں بڑے بڑے کمرے ہیں، جنہیں مسجد اور لائبریری کے طور پر استعمال کرنے کے بعد دو خاندان علیحدہ علیحدہ رہ سکتے ہیں۔پہلے طبیعت اس کی خرید کی طرف مائل نہیں تھی۔اب فیصلہ کیا ہے کہ اس جگہ کو خرید لیا جائے۔مگر اس میں آپ لوگوں نے یعنی ہماری پاکستان کی جماعتوں نے ایک دھیلہ نہیں دینا۔معاشی حالات کی وجہ سے ویسے ہی روکیں ہی روکیں ہیں اور پابندیاں لگارکھی ہیں ،حکومت نے کہ کوئی پیسہ باہر نہ جائے۔جاہی نہیں سکتا۔اس میں مالی لحاظ سے آپ کا کوئی حصہ نہیں گا۔مگر آپ کی دعاؤں کا حصہ اسی نسبت سے زیادہ ہونا چاہئے۔کل ایک گھنٹہ لگا کر میں نے یورپ اور دیگر جماعتوں کے صد سالہ جو بلی کے چندہ کا حساب لگایا تو مجھے پتہ چلا کہ ایک، ایک ملک میں اتنی رقم جمع ہو چکی ہے کہ وہ اکیلا بھی نہیں لاکھ روپیہ دے سکتا ہے۔مگر اتنا بوجھ اس پر نہیں ڈالتا۔اس لئے طے یہ کیا ہے کہ تین ممالک پر زیادہ بوجھ اور باقی تین ممالک پر نسبتا کم بوجھ ڈال کر اس جگہ کو خرید لیا جائے گا، انشاء اللہ۔خدا کرے کہ اس وقت تک یہ بک نہ چکی ہو۔کیونکہ کچھ عرصہ گزر گیا ہے، اطلاع ملنے پر۔یہ اتنا بڑا فضل ہے، خدا تعالیٰ کا کہ جس نے اس طرح انتظام کیا ہے۔ایک وقت میں جماعت کی یہ حالت تھی کہ ہالینڈ میں مسجد بنائی تھی ، جماعت غریب تھی ، اس کے باوجود اس کے مرد قربانیاں دے رہے تھے۔حضرت مصلح موعودؓ نے ان کی قربانیاں دیکھ کر سوچا کہ مردوں سے اپیل نہ کریں۔چنانچہ حضرت مصلح موعودؓ نے عورتوں سے اپیل کی کہ ہالینڈ میں مسجد بنانی ہے، چندہ دو۔تو ہماری نو بیاہتا نو جوان بچیوں نے اپنے زیور لا کر پیش کر دیئے اور برصغیر کی ساری احمدی عورتوں نے زیور بیچ کر ہالینڈ کی مسجد بنادی۔بہت خوبصورت مسجد ہے۔اس وقت سونے کی قیمت بھی کم تھی ، مگر مزدوری اور دیگر اخراجات بھی کم تھے۔غالب کل چار، پانچ لاکھ روپیہ خرچ آیا ہو گا۔مگر اب یورپ میں بھی مہنگائی بڑھ گئی ہے۔لیکن جتنی مہنگائی دنیا میں بڑھی ہے، اس 588