تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 578 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 578

پیغام فرمود 22 جنوری 1979ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب، جو اسلام کی صحیح تصویر پیش کرتی ہیں، کا مطالعہ بھی کرنا ہے۔اور یہ بھی دیکھیں کہ کوئی احمدی ( مرد ہو یا عورت ) ان پڑھ نہ رہے۔آپ کو اس امر کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا امتی نبی اور مہدی مبعوث کر کے اور خلافت کو دوبارہ قائم کر کے تمہارے دلوں کو متحد کر دیا ہے اور تم میں باہمی محبت پیدا کر دی ہے۔تمہیں نظام خلافت کے تقدس کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔تمہیں سب سے زیادہ فکر اس بات کی ہونی چاہئے کہ امام وقت سے جو ہر وقت تمہاری بھلائی کے لئے کوشاں رہتا اور متواتر تمہارے لئے دعا کرتا ہے، تمہارا ذاتی تعلق قائم ہو۔اللہ تعالیٰ تمہیں عزم اور ہمت عطا کرے تائم ایک سچے مسلم کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکو۔آمین خليفة المسيح الثالث 22۔01۔1979 ( مطبوعه روز نامہ الفضل 12 اپریل 1979ء) 578