تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 577 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 577

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام فرمودہ 22 جنوری 1979ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد عالمی اسلامی نظام قائم کرنا تھا پیغام فرمودہ 22 جنوری 1979ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ اللہ تعالٰی کے فضل اور رحم کے ساتھ پیارے بھائیو! اراکین خدام الاحمدیہ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ فروری کے دوسرے ہفتہ میں اپنا پہلا عام اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے اس اجتماع کو با برکت اور کامیاب بنائے۔اس موقع پر میں آپ کو یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کے ممبر ہونے کی حیثیت سے آپ کے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔آپ جانتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا بنیادی مقصد ایک عالمی اسلامی نظام قائم کرنا تھا۔اور یہ مقصد اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتا ، جب تک ہم اپنی سوچ اور اپنے کاموں میں ایک مکمل تبدیلی نہ پیدا کر لیں۔لہذا ہمارے خدام کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ وہ سادہ زندگی، اچھے اخلاق و اطوار، اسلامی اصول و نظریات کو اپنا مطمع نظر بنانے کی کوشش کریں اور بلا امتیاز قوم ونسل انسان کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے کی ایک مثال قائم کر دیں۔لوگوں کے دلوں کو جیتنے کے لئے ہمیں گولیوں اور تلواروں کی ضرورت نہیں۔ہمارا اسلحہ خانہ تو تقوی، دعاؤں نظم وضبط اور اللہ تعالیٰ کی مرضی کے آگے سر تسلیم خم کرنا ہے۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس زمانہ میں اسلام، قرآن کریم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو دوبارہ قائم کرے۔یہ بہت بڑا کام ہے۔اس کام کو کرنے کے لئے ہمیں ذاتی آرام کا خیال کئے بغیر دیوانہ واردن اور رات کام کرنا ہوگا۔یہ بات واضح ہے کہ ہم احمدیت اور قرآن کریم کا پیغام اس وقت تک دوسروں تک نہیں پہنچا سکتے ، جب تک ہمیں خود ان کا پورا علم نہ ہو۔اس لئے خدام الاحمدیہ کو اپنا فرض قرار دے لینا چاہیے کہ وہ قرآن کریم کو اتنا اچھے طور پر سیکھیں گے، جتنا اچھے طور پر وہ سیکھ سکتے ہیں۔انہیں 577