تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 579
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ انڈونیشیا اپنی زندگی کو آپ کے دین کی سر بلندی کے لئے وقف کر دو پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا منعقدہ 07705 جولائی 1979ء بسم الله الرحمان الرحيم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ لوگ جلسہ سالانہ منعقد کر رہے ہیں۔میں اس کی کامیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔آپ لوگ بہت ہی خوش قسمت ہیں کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت امام مہدی موعود علیہ السلام کو قبول کرنے کی توفیق ملی۔حضرت امام مہدی علیہ السلام کے تشریف لانے کا اہم مقصد قرآن کے نور کو تمام دنیا میں پھیلانا ہے اور قرآن شریف کے احکامات پر عمل کرانا ہے۔اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری پوری فرمانبرداری اور اطاعت کرو اور اپنی زندگی کو آپ کے دین کی سربلندی کے لئے وقف کر دو تا کہ خدا تعالیٰ بھی آپ لوگوں سے محبت کرے۔اگر خدا تعالیٰ کی محبت آپ کے شامل حال ہوگی تو کوئی شر آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔اور وہ تمام وعدے، جن کا قرآن کریم میں ذکر کیا گیا ہے، وہ آپ کو مل جائیں گے۔میں آپ لوگوں سے بہت محبت رکھتا ہوں اور آپ لوگوں کے لئے دعائیں کرتا رہتا ہوں۔خدا تعالی آپ لوگوں کے ایمان کو بڑھائے اور برائیوں سے محفوظ رکھے۔خدا تعالیٰ آپ کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے اور دائمی فضل سے نوازتا رہے۔آمین۔والسلام مرزا ناصر احمد خليفة المسيح الثالث مطبوعه روزنامه الفضل 26 اگست 1979ء) 579